اسمتھ کی بھی گنگولی کوآئی سی سی صدربنانے کی تجویز

Updated: May 23, 2020, 5:00 AM IST | Johannesburg

ڈیوڈ گاور کے بعد جنوبی افریقہ کے اسمتھ نے کہا کہ گنگولی جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے اس عہدے پر فائزہونے سے کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

Sourav Ganguly. Photo: INN
سورو گنگولی۔ تصویر: آئی این این

انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے بھی تجویز دی ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سورو گنگولی جیسے تجربہ کار شخص کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا صدر بننا چاہئے۔ اسمتھ نے کہا کہ گنگولی جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے اس عہدے پر فائزہونے سے کرکٹ کو فائدہ ملے گا۔ گنگولی اور اسمتھ دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز رہ چکے ہیں ۔ اسمتھ سے پہلے انگلینڈ کے سابق کپتان اور بائیں ہاتھ کے بلے باز گاور نے کہا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر گنگولی میں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور وہ مستقبل میں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں ۔
 اسمتھ نے کہاکہ کرکٹ کیلئے ایک اچھی قیادت بہت ضروری ہے اور اس عہدے پر کسی ایسے شخص کا ہونا ضروری ہے جو جدید کھیل اور آنے والے چیلنجوں کو بخوبی سمجھتا ہو۔ آئی سی سی کا صدر ایک بڑا عہدہ ہے اور گنگولی جیسے شخص کا اس عہدے پر ہونا کھیل کے لئے بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ گنگولی کا آئی سی سی صدر بننا جدید کھیل کیلئے اچھا ہو گا۔ وہ کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں اور انہوں نے اعلیٰ سطح پر اسے ادا کیا ہے اور ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ کرکٹ کو آگے لے جانے کیلئے ان کی قیادت بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا آئی سی سی صدر بننا خوشگوار ہو گا۔
 اسمتھ نے کہاکہ کورونا کے خطرے کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگا تو ہمیں ایک مضبوط قیادت کی ضرورت ہوگی اور ایسے میں گنگولی جیسا شخص اس عہدے کیلئے سب سے بہتر انتخاب ہو گا۔ میں انہیں اچھے سے جانتا ہوں اور میں نے ان کے خلاف کرکٹ بھی کھیلا ہے۔ میں نے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ 
 انہوں نے کہاکہ گنگولی کے پاس وہ معتبریت اور موثر قیادت کی صلاحیت ہے جو کرکٹ کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں آئی سی سی صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے ان کے پاس بہت مہارت ہے۔ 
 سی ایس اے کے ڈائریکٹر نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ آئی سی سی صدر کے عہدے کے لئے انتخاب کر رہے ہیں اور اس دوڑ میں بہت سے نام شامل ہیں لیکن میرے خیال سے گنگولی جیسا شخص جو جدید کرکٹ کو بخوبی سمجھتا ہوں ، ان کا اس عہدے پر ہونا بہتر انتخاب ہوگا۔ 
 سی ایس اے کے ایگزیکٹیو چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیک فال نے بھی گنگولی کی آئی سی سی کے صدر بننے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کام کیا ہے اور میری نظر میں ہندوستان کے پاس قیادت کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہمارے گنگولی کے ساتھ تعلقات مثبت ہیں ۔ 
 فال نے کہاکہ میں نے گنگولی کے ساتھ زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے لہٰذا اسمتھ کے برابر میں انہیں نہیں جانتا لیکن یہ اسمتھ کا اسٹائل ہے اور وہ کھل کر گنگولی کی حمایت میں آئے ہیں جو واقعی بہترین ہے۔
 جیک فال نے مزید کہاکہ اگر ہم آئی سی سی صدر کے عہدے کیلئے ہندوستان کے امیدوار کی حمایت کرتے ہیں تو اس میں کچھ دقت نہیں ہے اور ہم ایسا کر سکتے ہیں ۔ ہمیں اس عہدے پر ہندوستان کے امیدوار کی حمایت کرنے کے تعلق سے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ امیدوار کون ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK