Inquilab Logo

ہندوستانی بولرس کا سامنا کرنے کیلئےتیار ہوں : اسمتھ

Updated: November 26, 2020, 11:00 AM IST | Agency | Sydney

آسٹریلوی بلےباز نے کہا:میں نے اپنا فارم دوبارہ حاصل کرلیا ہے

Steve Smith.Picture :INN
اسٹیون اسمتھ۔ تصویر:آئی این این

 آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے۲۷؍  نومبر سے شروع ہونے والی سیریز سے پہلے منگل کو کہا کہ انہوں نے اپنے فارم کو دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور وہ ہندوستانی گیندبازی کا سامنا کرنے کیلئے  پوری طرح تیار ہیں۔  اسمتھ نے اس ماہ  کے آغاز میں آئی پی ایل میں مجموعی طور پر۱۴؍ میچ کھیلے تھے اور وہ اس سیزن کے دوران بلے کے ساتھ خاص فارم  میں نظر نہیں آئے تھے۔ اس  دوران انہوں نے صرف ۳۱۱؍رن بنائے اور وہ اپنی ٹیم کو پلے آف میں لے جانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے تھے  تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے سخت مایوس تھے۔ آسٹریلیائی بلے باز نے ہندوستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اپنے فارم دوبارہ حاصل کرلی ہے اور اب وہ پوری طرح تیار ہیں۔ اسمتھ نے کہا ’’پچھلے کچھ دنوں سے میں  اچھے  فارم میں ہوں اور جس پر میں بہت پرجوش ہوں۔ اس فارم کو حاصل کرنے میں مجھے ۳؍ سے ۴؍ ماہ لگے اور اب میرے چہرے پر ایک بڑی مسکراہٹ ہے۔ میں کچھ دن قبل ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اینڈریو میکڈونالڈ کے پاس بھی گیا تھا اور انہیں بتایا  تھا کہ میں نے اپنیےفارم کو   دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ ‘‘واضح رہے کہ اسمتھ  ٹیم انڈیا کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس میں سخت محنت کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ انہوں نے فارم دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ ویسے تو یہ بہت معمولی بات ہے لیکن اب میرے ہاتھ بلے پر اچھی طرح سے جم رہے ہیں اور مجھے بہتر محسوس ہو رہا ہے۔‘‘ میکڈونالڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسمتھ نے ہندوستانی تیزگیندبازوں کے باؤنسرس اور شارٹ پچ گیندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو پوری طرح تیار کرلیا ہے۔ میکڈونالڈ نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا ہےکہ اسمتھ کو باؤنسر یا شارٹ پچ گیند سے کوئی پریشانی ہوگی ۔‘‘ میرے مطابق ، وہ شروع میں دباؤ ڈالنے کے لئے ایسی گیندوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں جلد آؤٹ کیا جا سکے۔ہندوستانی تیزگیندباز  اسمتھ کو ٹیسٹ سیریز میں مشکل میں ڈال سکتے ہیں لیکن میکڈونالڈ کا خیال ہے کہ اسمتھ نے ذہنی طور پر خود کو ایسی گیندوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار کیا ہے اور انہیں ہندوستانی تیزگیدبازوں کے سامنے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔  اسمتھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں شارٹ پچ گیندوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔اسمتھ نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی کپتانی کرتے ہوئے ۳؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۱۴؍اننگز میں۳۱۱؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK