Inquilab Logo

آسٹریلیا میں ہندوستان ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا : گنگولی

Updated: February 17, 2020, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان رواں سال آسٹریلیا کے دورے کے دوران ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔ اتوارکو بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے یہ اطلاع دی۔

بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی ۔ تصویر : آئی این این
بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ہندوستان رواں سال آسٹریلیا کے دورے کے دوران ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔ اتوارکو بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے یہ اطلاع دی۔
 ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کے دورے کے دوران ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔ بی سی سی آئی کے صدرگنگولی نے کہا کہ ہاں ، ہندوستان آسٹریلیا میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔  ​ہندوستا نی ٹیم کے سابق کپتان گنگولی نے بھی کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اگلی ہوم سیریز میں بھی دوسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بورڈ مستقبل میں ہر سیریز میں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کی کوشش کرے گا۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ گزشتہ سال نومبر میں ایڈن گارڈنس میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا اور میچ میں ایک آسان جیت  حاصل کی تھی۔ آسٹریلیائی دورے پر ڈے نائٹ ٹیسٹ کے مقام کے بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK