Inquilab Logo

بنگلہ دیش پر شاندار فتح کیساتھ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں

Updated: March 17, 2021, 1:15 PM IST | Agency | Raipur

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے میچ میںجنوبی افریقہ نے ۱۰؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 اینڈریو پوٹک (ناٹ آؤٹ۸۴؍ رن ) اور مورن وان وک (ناٹ آؤٹ۶۹؍رن) کے درمیان ہوئی۱۶۱؍رن کی شراکت کی  بدولت جنوبی افریقہ لیجنڈس نے پیر کو یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش لیجنڈس کو ۱۰؍ وکٹوں سے شکست دے کر ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے۔ اس کے کھاتے میں ۶؍ میچوں میں ۴؍ جیت کیساتھ اس کے۱۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اس  نے سری لنکا لیجنڈس (۲۰؍ پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر) اور انڈیا لیجنڈس (۲۰؍پوائنٹس) کے بعد تیسری پوزیشن پر رہتے ہوئے لیگ سطح کااختتام کیا ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کون ہوگی، اس کا فیصلہ منگل کی رات میں ہوگا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سامنے۱۶۱؍ رن کا ہدف رکھا، جسے اس نے بغیر کسی نقصان کے۱۹ء۲؍ اوورس میں حاصل کرلیا۔ پوٹک اور وک نے اب تک ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی شراکت کی۔ ان دونوں نے رائے پور میں کھیلے جانےوالے پہلے میچ کا ریکارڈ توڑدیا  جس میں انڈیا لیجنڈس کیلئے سچن تینڈولکر اور وریندر سہواگ نے پہلے وکٹ کیلئے ۱۱۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کی تھی۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے۲۰؍ اوورس میں۹؍ وکٹوں پر۱۶۰؍ رن  بنائے تھے۔ ان کے لئے اوپنر محمد نظیم الدین ۳۲، آفتاب احمد۳۹، حنان سرکار نے۳۶؍ رن بنائے۔ بنگلہ دیش نے اپنے دوسرے میچوں کے مقابلہ میں عمدہ آغاز کیا۔ ۳۳؍ گیندوں پر۵؍ چوکے اور ایک چھکا لگانے والے نظیم الدین نے محراب حسین (۹) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے۲۴؍ گیندوں پر۲۹؍ رن  کی شراکت کی۔ محراب کو کپتان جونٹی روڈس نے سیدھے تھرو پر رن آؤٹ کردیا۔ یہ روڈس کی وہی کوشش تھی، جس کی وجہ سے وہ عالمی کرکٹ میں جانے جاتے ہیں۔ نظیم الدین کا وکٹ بنگلہ دیش کے ۵۰؍ رن کے اسکور پر گرا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK