Inquilab Logo

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ : انگلینڈ کی اچھی بلے بازی

Updated: July 12, 2020, 12:10 PM IST | Agency | England

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں اوپننگ بلے بازچھائے۔ ونڈیز ۳۱۸؍رن پر آؤٹ

England cricket team - Pic : PTI
انگلینڈ ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

پہلی اننگز میں ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے انگلش بلے بازوں نے دوسری اننگز میں اچھی بلے بازی کی۔  ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش بلے بازوں نے پہلے وکٹ کیلئے ۷۲؍رن بنائے۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک انگلینڈ نے ۲؍وکٹ کے نقصان پر ۱۴۳؍رن بنالئے تھے اور اس نے ویسٹ انڈیز پر ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ۲۹؍رن کی برتری حاصل کرلی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ۳۱۸؍رن پر آل آؤٹ کردیا تھا۔ ونڈیز ٹیم نے پہلی اننگز کی بنیاد پر ۱۱۴؍رن کی برتری حاصل کرلی تھی۔ ونڈیز اننگز میں چیز نے ۴۷؍ اور ڈاؤرچ نے۶۱؍رن کا تعاون دیا۔ 
 سنیچر کودوسری اننگز میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ونڈیز گیندبازوں کو پریشان کیا۔ انگلش اوپنر روری برنس نے ۴۲؍ رن بنائے۔دوسرے اوپنر ڈوم سیبلی نے ۵۰؍ رن کا تعاون دیا۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک کریز پر جوئے ڈینلی ۲۷؍رن اور زاک کراؤلی ۱۸؍رن بناکر موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK