Inquilab Logo

لیورپول فٹبال کلب پرساؤتھمپٹن کی فتح، خطاب کی دوڑ دلچسپ

Updated: January 06, 2021, 12:50 PM IST | Southampton

لیورپول کے سابق کھلاڑی ہی نے فاتحانہ گول کیا۔ ساؤتھمپٹن کے کوچ رالف خوشی سے جھوم اٹھے۔ لیورپول کی ۲؍ڈرا کے بعد تیسرےا میچ میں شکست

Danny Ings.Picture :INN
ڈینی انگس۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) کے دفاعی چمپئن  لیورپول فٹبال کلب کو صفر۔ایک سے شکست دے کر ساؤتھمپٹن نے زبردست جھٹکا دے دیا۔ اس فتح سے فاتح کلب کے منیجر رالف  ہیسنہٹی خوشی سے جھوم اٹھے۔ ان کی ٹیم نے ای پی ایل میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ۔اس شکست کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ای پی ایل میں  خطاب کی دوڑزبردست ہوگئی ہے۔ حالانکہ اس ہار سے ٹیبل میں لیورپول کی پوزیشن کوفرق نہیں پڑا ہے لیکن اب مانچسٹر یونائٹیڈ اور لیورپول کے یکساں ۳۳۔۳۳؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔لیکن مانچسٹر یونائٹیڈ نے ایک میچ کم کھیلا ہے۔ لیورپول نے ۱۷؍اور یونائٹیڈ نے ۱۶؍میچوں میں پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ لیسسٹر سٹی فٹبال کلب تیسری پوزیشن پر ہے اور اس کے ۱۷؍میچوں میں ۳۲؍پوائنٹس ہو گئے ہیں۔دوسری طرف ٹوٹنہم چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس کے ۱۶؍میچوں میں ۲۹؍پوائنٹس ہیں۔  پیر کی دیر رات سینٹ میری اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لیورپول کی جانب سے زبردست کوشش ہوئی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ لیورپول کے سابق کھلاڑی ڈینی انگس نے  ہی اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم ساؤتھمپٹن کو صفر۔ ایک کی برتری  دلائی۔اس گول کے بعد میچ میں کوئی اورگول نہ ہوسکا اورمیزبان فٹبال کلب نے صفر۔ ایک سے میچ جیت لیا۔  لیورپول کو گزشتہ ۳؍میچوں میں فتح نصیب نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ ۲؍میچوں میں اسے یکے بعد دیگرے ڈرا کا سامنا کرناپڑا اور پیر کی رات اسے شکست ہوئی ۔ ویسٹ بروموچ البیون اور نیوکیسل کے ساتھ اس کے مقابلے ڈرا ہوئے ہیں اور اسے ان دونوں میچوں میں ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ اب مانچسٹر یونائٹیڈ ٹیبل میں گول کے فرق کی وجہ سے پیچھے ہے اور وہ اگلے میچ راؤنڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتاہے۔
 ساؤتھمپٹن کیلئے بھی یہ جیت بہت اچھی رہی ہے اور ٹیم چھٹی پوزیشن پرآگئی ہے۔ ۱۹۸۸ء کے بعدساؤتھمپٹن نے پہلی بار چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس کے ۱۷؍میچوں میں ۲۹؍پوائنٹس ہوگئےہیں۔ اس کی وجہ اس کے کوچ آخری وہسل پر بہت جذباتی ہوگئے تھے اور انہوں نے مختلف انداز میں ٹیم کی فتح کا جشن منایا تھا۔  یورگین کلوپ کے لیورپول کے منیجر بننے کے بعد گزشتہ ۵؍برسوں میں کلب نے پہلی بار مسلسل کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ یورگین نے ٹیم نے گزشتہ ۳؍میچوں میں صرف ۷؍شاٹس گول پر مارے ہیں اور اس ٹیم میں اعتماد کی کمی نظرآرہی ہے۔ میچ کے بعد یورگین کلوپ نے کہا کہ ہم دیکھنا ہوگاکہ حریف ٹیم سے ہم کیا سبق حاصل کرسکتے ہیں۔ہم ساؤتھمپٹن کے کھیل سے حیرت زدہ نہیں ہیں لیکن ان کے کھیل نے ہمیں ضرور حیرت میں ڈال دیا ہے۔انہو ںنے اپنی ٹیم کے تعلق سے کہاکہ میچ کے آغاز میں ٹیم نے اچھا فٹبال نہیں کھیلا ۔ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ صرف ایک کھیل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK