Inquilab Logo

شوٹ آؤٹ میں اسپین کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: January 23, 2023, 1:33 PM IST | Bhubaneswar

ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور میچ میں اسکور ۲۔۲؍گول سےبرابر رہنے پر اسپین نے شوٹ آؤٹ میں ملائیشیا کو ۳۔۴؍ سے ہرادیا

The Spanish players were jubilant after defeating the Malaysian team in a penalty shootout in the cross-over match of the Hockey World Cup. (PTI)
ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور میچ میں ملائیشیا کی ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دینے کے بعد اسپینی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔(پی ٹی آئی )

 اسپین نے اتوار کو سنسنی خیز کراس اوور مقابلے میں ملائیشیا کو۲۔۲؍گول (شوٹ آؤٹ ۳۔۴؍گول) سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
 کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں  فیصل ساری (۳۴؍ویں) اور شیلو سلویریئس (۴۸؍ویں منٹ میں) نے ملائیشیا کی جانب سے ایک ایک گول کئے جبکہ اسپین کی جانب سے کپتان مارک میرالس (۴۰؍ویں) اور جیسپرٹ زیویئر (۴۱؍ ویں منٹ میں) نے گول کئے۔ میرالس نے بھی شوٹ آؤٹ میں اسپین کی جانب سے ۲؍ گول کئے جبکہ جیسپرٹ زیویئراور جورڈی بوناسٹری نے ایک ایک گول کیا۔ شوٹ آؤٹ میں ملائیشیا کی جانب سے فرحان اشری، فیصل اور سہیمی عرفان شاہمی واحد گول اسکورر تھے۔ کوچ میکس کالڈاس کی ٹیم اب ۲۴؍ جنوری کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا  کا سامنا کرے گی۔ اسپین ورلڈ کپ ۲۰۱۸ء میں اپنے پول میں آخری نمبر پر رہا تھا۔ کالڈاس کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اس بار میچ کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ملائیشیا کی دفاعی لائن نے انہیں کافی دیر تک کھاتہ نہیں کھولنے دیا۔ اسپین کو پہلے اور۱۱؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر بھی ملے جس کا وہ فائدہ نہ اٹھا سکی۔
 دوسرے کوارٹر سے سکون سے گزرنے کے بعد اسپین کو تیسرے کوارٹر کے دوسرے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر بھی ملا لیکن میچ کا پہلا گول۳۴؍ ویں منٹ میں فیصل کی ہاکی سے ہوا۔اسپین نے ملائیشیا کی برتری کو زیادہ دیر تک قائم نہیں رہنے دیا کیونکہ۴۰؍ ویں منٹ میں کپتان میرالس نے پنالٹی اسٹروک کو گول میں بدل دیا۔ اگلے ہی منٹ زیویئر نے فیلڈ گول کر کے اسپین کو۱۔۲؍ کی برتری دلا دی۔چوتھے کوارٹر میں داخل ہوتے ہی ملائیشیا ایک گول سے پیچھے تھا۔ سلوریئس نے۴۸؍ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ایشین ٹیم کا اسکور برابر کر دیا۔ میرالس کو۵۶؍ ویں منٹ میں گرین کارڈ پر باہر جانا پڑا اور اسپین دو منٹ بعد پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔ جس کے نتیجے میں میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔
 پنالٹی شوٹ آؤٹ کی پہلی ۵؍ کوششوں کے بعد اسکور۳۔۳؍گول سے برابر رہا۔ کپتان میرالس آگے آئے اور اپنی چھٹی کوشش پر گول کیا جبکہ فرحان ملائیشیا کے لئے ہدف سے محروم رہ گئے اور اسپین کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK