Inquilab Logo

اسپینش لیگ لالیگا : ریئل میڈرڈ کی فتح ، بارسلونا کا میچ ڈرا

Updated: November 08, 2021, 1:38 PM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈ نے رائیو ویلاکینو کو ۱۔۲؍ سے شکست دےدی۔بارسلونا اور سیلٹاکا مقابلہ ۳۔۳؍گول سے ڈرا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ریئل میڈرڈ فٹبال کلب  نے ایک بار پھر فارم میں کھیلنے کا ثبوت دیتے ہوئے اسپینش لیگ لا لیگا میں وائیوویلا کینو کو ۱۔۲؍ سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے اور ساتھ ہی ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پربھی قبضہ کرلیا۔اس میچ میں ریئل کیلئے دوسرا گول کریم بینزیما نے کیا تھا۔ لیگ کے ایک اور مقابلے میں بارسلوناکلب کا میچ سیلٹا ویگو سے ۳۔۳؍ گول سے ڈرا ہوگیا۔  ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے اچھی شروعات کرتے ہوئے رائیو کے خلاف ۱۴؍ ویں منٹ میںہی برتری حاصل کرلی۔ طویل پاس پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے ٹونی کروس نے گیند کو جال میں پھنسا دیا۔ حالانکہ ریفری نے پہلے تصدیق کی کہ آیا یہ گول ہے یا پھر آف سائیڈ، اس کے بعد ہی ریئل میڈرڈ کو صفر۔ ایک کی برتری ملی ریئل کے کھلاڑیوں نے وائیو کے گول پر مسلسل حملے جاری رکھے اور تیز رفتار کھیل کی بدولت ریئل نے ایک اورگول کردیا۔ ایک طویل پاس پر کریم بینزیما نے رائیو کیخلاف شاندارگول کرکے ریئل کی برتری دُگنی کر دی ۔ فرسٹ ہاف کے اختتام پر اسکور صفر۔۲؍گول تھا اور میڈرڈ کی ٹیم اچھی پوزیشن میں تھی۔  دوسرے ہاف میں رائیو کی جانب سے کوشش شروع ہوئی اور اس کا پھل اسے ۷۶؍ ویں منٹ میںملا۔ اس کے کھلاڑی راڈامیل فلکاؤ نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کے شکست کے فرق کو کم کردیا۔ میچ کے آخر تک دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا اور ریئل میڈرڈ نے یہ مقابلہ ۱۔۲؍ سے جیت لیا۔ 
 اس فتح کے بعد ریئل میڈرڈ کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر ہے او ر اس کے ۱۲؍ میچوں میں ۲۷؍پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر موجود ریئل سوسائیڈیڈ کے ۱۲؍میچوں میں ۲۵؍پوائنٹس ہیں۔تیسرے نمبرپر سیویلا فٹبال کلب ہے جس کے۱۱؍میچوںمیں ۲۴؍ پوائنٹس ہیں۔ ریئل کے روایتی حریف بارسلونا کے ۱۲؍میچوں میں ۱۷؍پوائنٹس ہیں اور وہ ۹؍ویں نمبرپر ہے۔  سنیچر کی رات ہونےوالے میچ میں بارسلونا نے صفر۔۳؍ کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن اس کا میچ ۳۔۳؍گول سے ڈرا ہوا۔ نگراں کوچ سرگی باریوآن کا یہ بارسلونا کیلئے آخری میچ تھا کیونکہ اس کے بعد بارسلونا کے لیجنڈ ژاوی ہرنانڈیز اس کے مستقل کوچ بننے والے ہیں۔ سنیچرکے میچ میں بارسلوناکی جانب سے انسو فاتی نے بھی ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK