Inquilab Logo

سری لنکا اور نیدر لینڈس ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ کے سپر۔۱۲؍میں داخل

Updated: October 21, 2022, 11:27 AM IST | Agency | Geelong

مینڈس اور ہسرنگا کی شاندار کارکردگی،نیدر لینڈس کی۱۶؍رنوں سے شکستیو اے ای نے ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی،نمیبیا کو ہرادیا

Sri Lankan batsman Kosal Mendes played a brilliant innings of 79 runs against the Netherlands. .Picture:INN
سری لنکا کے بلے باز کوسل مینڈس نے نیدر لینڈس کے خلاف شاندار۷۹؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ ۔ تصویر:آئی این این

سری لنکا نے کوسل مینڈس (۷۹) اور وینندو ہسرنگا (۲۸؍پر ۳؍وکٹ) کی بدولت نیدرلینڈس کو ۱۶؍ رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی ۔۲۰؍ورلڈ کپسپر۔۱۲؍راؤنڈ میں جگہ حاصل کرلی۔دریں اثنا یو اے ای نے نامیبیا کو شکست دے دی اور اس کی وجہ سے نیدرلینڈس بھی سپر۔۱۲؍کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔  گروپ ’اے ‘کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا نے  نیدرلینڈس کو ۱۶۳؍رنوں کا ہدف دیا تھا  جس کے جواب میں  نیدر لینڈس کی ٹیم ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۶؍رن ہی بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈس نے ۱۸؍ اوور میں ۱۲۴؍ رنوں پر ۹؍ وکٹیں گنوا دی تھیں، حالانکہ اوپنر میکس اوڈوڈ کریز پر موجود تھے۔ اوڈوڈ نے ۱۹؍ویں اوور میں ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۷۱؍ رن  بنائے، حالانکہ وہ آخری اوور میں صرف ۶؍ رنوں کا اضافہ کر سکے تھے اور ہالینڈ کی  ٹیم ہدف سے ۱۶؍رن  پیچھے رہ گئی۔ اس سے قبل لنکائی بلے باز مینڈس نے ۴۴؍گیندوں میں ۵؍چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے ۷۹؍رن بنا کر سری لنکا کی فتح کی بنیاد رکھی۔ اس کے علاوہ چاریتا اسلانکا (۳۱)، بھانوکا راجا پاکسے (۱۹) اور پاتھم نسانکا (۱۴) نے بھی اہم شراکت میں اپنا  کردار  ادا کیا۔

 متحدہ عرب امارات( یو اے ای) نے ڈیوڈ ویز (۵۵) کی نصف سنچری کے باوجود سنسنی خیز مقابلے میں جمعرات کو نمیبیا کو ۷؍ رنوں سے شکست دے دی۔گروپ’ اے‘ کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے  بلے بازی کرتے ہوئے  یو اے ای نے محمد وسیم (۵۰) کی نصف سنچریوں اور سی پی رضوان کے ناٹ آؤٹ ۴۳؍رنوں کی بدولت ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۸؍ رن بنائے۔ جواب میں نمیبیا کی ٹیم ۲۰؍اوور میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۱؍رن ہی بنا سکی۔ نمیبیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ۶۹؍رن پر ۷؍ وکٹیں گنوا دیں اور اسے ۷؍ اوور میں ۸۰؍رن درکار تھے۔ ویز نے ۳۶؍گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۵۵؍رن بنائے اور آٹھویں وکٹ کیلئے روبن ٹرمپلمین (۲۵) کے ساتھ ۷۰؍رنوں کی شراکت داری کی لیکن ہدف حاصل نہ کر سکے۔ نمیبیا کو آخری اوور میں ۱۴؍رن درکار تھے لیکن ویز اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور ان کی ٹیم ہدف سے ۷؍ رن پیچھے رہ گئی۔ جہاں یو اے ای نے ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی جیت درج کی ہے وہیں نیدرلینڈس اس فتح کی بنیاد پر ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ۔۱۲؍ راؤنڈ میں داخل ہو گیا ۔ گروپ’ اے‘ کی ٹاپ ٹیم سری لنکا پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے جبکہ اس سال کے ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔ یو اے ای نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور وسیم احمد نے وریتیا اروِند (۲۱) کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے۳۹؍ رن جوڑے۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے ۱۰؍ اووروں میں صرف ۵۸؍رن بنائے تھے، حالانکہ اس کے بعد وسیم اور چندنگپول رضوان نے رفتار بدل دی اور ٹیم نے آخری ۱۰؍ اوور میں ۹۰؍رنوں کا اضافہ کیا۔ وسیم نے ۴۱؍گیندوں پر ایک چوکے اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۵۰؍ رن بنائے جبکہ رضوان نے ۲۹؍گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۳؍رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK