Inquilab Logo

نورٹج کے قہر سے سری لنکا ۱۵۷؍رن پر ڈھیر،جنوبی افریقہ کو ۱۴۵؍رن کی برتری

Updated: January 05, 2021, 1:39 PM IST | Agency | Johannesburg

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز ۳۰۲؍رن پر ختم۔ نورٹج نے ۶؍سری لنکائی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ایلگرکی سنچری

 Anrich Nortje .Picture :INN
اینرچ نورٹج۔ تصویر:آئی این این

جنوبی افریقہ نے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فاسٹ بالر اینرچ نورٹج (۵۶؍ رن پر۶؍ وکٹ) کے کریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو پہلی اننگز میں صرف ۱۵۷؍ رن پرآؤٹ کردیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈین ایلگر کی ۱۲۷؍رن کی عمدہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ پیر کو میچ  کے دوسرے دن اپنی اننگز میں ۳۰۲؍رن بنائے۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا پر ۱۴۵؍رن کی برتری حاصل کرلی تھی۔ ایلگر نے۱۶۳؍ گیندوں کی اننگز میں۲۲؍چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھ، راسی وین ڈیر ڈوسان ۱۲۷؍ گیندوں میں ۱۲؍ چوکوں کی مدد سے ۶۷؍رن بنائے۔ان دونوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی اور بلے باز قابل احترام اسکور نہیں کرسکا۔  ۲۷؍ سالہ نورٹج نے اپنے کر یئرمیں دوسری بار اننگز میں ۵؍ وکٹ لئے ہیں۔ نورٹج  اور ویان مولڈر (۲۵؍ رن پر۳؍ وکٹیں) ایک وکٹ پر ۷۱؍ رن کی بہترین پوزیشن  پر ایسے جھٹکے دیئے کہ  پوری سر ی    لنکا  ٹیم ۴۰ء۳؍ اوور میں ۱۵۷؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا نے ۳۹؍رنز کے وقفہ میں ۶؍ وکٹیں گنوا دیں اور ان کا اسکور ایک ہی جھٹکے میں ۷؍وکٹوں پر۱۱۰؍ تھا۔ اوپنر کوشل پریرا نے۶۷؍گیندوں میں ۱۱؍چوکوں کی مدد سے۶۰؍رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر میں  وانندو ہسارنگا نے ۲۷؍ گیندوں میں ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۲۹؍ رنزاور دوشمنت چیمیرہ نے۲۹؍ گیندوں میں ۴؍ چوکوں کی مدد سے۲۲؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK