Inquilab Logo

دھونی چنئی سپر کنگز میں ۲۰۲۱ء تک برقرار رہیں گے : سری نواسن

Updated: January 20, 2020, 8:00 AM IST | Agency | Chennai

بی سی سی آئی کے سابق صدر این سری نواسن نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی دوبارہ ہندوستان کی طرف سے کھیلیں گے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے لیکن انہیں۲۰۲۱ء تک چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔

ایم ایس دھونی اور سری نواسن ۔ تصویر : آئی این این
ایم ایس دھونی اور سری نواسن ۔ تصویر : آئی این این

 چنئی : بی سی سی آئی کے سابق صدر این سری نواسن نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی دوبارہ ہندوستان کی طرف سے کھیلیں گے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے لیکن انہیں۲۰۲۱ء تک  چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔ کپ جیتنے والے کپتان کا انتخاب نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انہیں مرکزی معاہدہ سے باہر کردیا گیا تھااور اس کی وجہ سے  ان کے ریٹائرمنٹ کی  افواہیں تیز ہوگئی  ہیں۔ لیکن انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سری نواسن نے یہ واضح کردیا کہ دھونی  چنئی کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔
  سری نواسن نے انڈیا سیمنٹ پروگرام میں کہا’’لوگ کہتے رہتے ہیں کہ وہ کب ریٹائرڈ ہوں گے ... وہ کب تک کھیلیں گے۔ وہ کھیلیں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں وہ اس سال کھیلیں گے۔ اگلے سال بھی وہ نیلامی میں پیش ہوں گےاور انہیں ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔ لہٰذاکسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہیں ہوناچاہئے۔ دھونی ۲۰۰۸ءمیں آئی پی ایل کے افتتاحی سیزن کے بعد ہی سےسی ایس کے کا حصہ رہے ہیں اور وہ اس وقت نہیں کھیلے جب فرنچائزی کو   ۲؍ سال کیلئے معطل کیاگیاتھا۔ اس وکٹ کیپر بیٹسمین نے بھی ٹیم کو ۳؍ بار آئی پی ایل  کا چمپئن بنایا ہے۔
  بی سی سی آئی نے انہیں جمعرات کو مرکزی  معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج کردیا جس نے ہندوستان کے سابق کپتان کے مستقبل پر شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں جو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پچھلے سال جولائی میں شکست کے بعد نہیں کھیلے ہیں۔ دھونی کو حال ہی میں جھارکھنڈ ٹیم کے ساتھ نیٹ پر ٹریننگ اور بیٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔ وہ مرکزی معاہدے میں اے زمرے میں تھے جس میں ایک کھلاڑی کو سالانہ برقرار رکھنے کے طور پر۵؍کروڑ روپے ملتے ہیں۔ دھونی  جو ہندوستانی کرکٹ کا سب سے بڑا نام ہےاور انہوں نے ٹیم انڈیا کو ۲؍مرتبہ ورلڈ کپ فاتح بنایا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی نے  ہندوستان کیلئے۹۰؍ٹیسٹ، ۳۵۰؍ون ڈے اور ۹۸؍ ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اور۱۷؍ہزارسے زیادہ رن بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اسٹمپ کے پیچھے ۸۲۹؍  شکار کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK