Inquilab Logo

سدھیرکا پیراپاورلفٹنگ میں تاریخی طلائی تمغہ، لانگ جمپ میں شری شنکرکا نقرئی تمغہ

Updated: August 06, 2022, 12:46 PM IST | Agency | Mumbai

سدھیراس مقابلے میں گولڈمیڈل پانے والے پہلے ہندوستانی بنے ۔۲۱۲؍کلو وزن اٹھایا

Sudhir .Picture:INN
سدھیر۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستان کے سدھیر نے یہاں کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۲ء کے پیرا پاور لفٹنگ مقابلے  کے مردوں کے ہیوی ویٹ فائنل میں ریکارڈ توڑ کارکردگی پیش کرنے کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ سدھیر کامن ویلتھ گیمز کے پیرا پاور لفٹنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری کوشش میں۱۳۴ء۵؍ ریکارڈ پوائنٹس کے ساتھ۲۱۲؍ کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ تاہم سدھیر اپنی آخری کوشش میں۲۱۷؍ کلو وزن اٹھانے میں ناکام رہے۔ نائیجیریا کےاکیچکوو کرسٹین  نے۱۳۳ء۶؍پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کے مکی یول نے۱۳۰ء۹؍ پوائنٹس  کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ کرسٹین نے۱۹۷؍ کلو گرام جبکہ یول نے۱۹۲؍ کلو گرام وزن اٹھایا۔ اس سے قبل منپریت کور اور سکینہ خاتون خواتین کے لائٹ ویٹ فائنل میں بالترتیب چوتھے اور ۵؍ویں نمبر پر رہ کر تمغے سے محروم رہیں۔دوسری طرف  مردوں کے لائٹ ویٹ فائنل میں پرمجیت کمار تینوں کوششوں میں ناکام رہنے کے بعد آخری نمبر پر رہے۔ منپریت نے اپنی پہلی کوشش میں ۸۷؍  کلو اور دوسری کوشش میں۸۸؍ کلو وزن اٹھایا لیکن تیسری کوشش میں ۹۰؍ کلو وزن اٹھانے میں ناکام رہیں۔ منپریت کو۸۹ء۶؍ نمبر ملے۔ دوسری جانب سکینہ پہلی کوشش میں۹۰؍ کلو وزن اٹھانے میں ناکام رہیں لیکن دوسری کوشش میں اسے اٹھا لیا۔ ان کی۹۳؍ کلوگرام کی تیسری کوشش ناکام رہی۔ انہوں نے۸۷ء۵؍ نمبر حاصل کئے۔ انگلینڈ کی جو نیوزن نے۱۰۱؍ کلوگرام کی بہترین کوشش کے ساتھ ۱۰۲ء۲؍پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ ان کی ہم وطن اولیویا بروم نے۱۰۰؍پوائنٹس کے ساتھ ۱۱۱؍ کلوگرام کی بہترین کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ کینیا کی ہیلن واویرا کریوکی نے۹۸ء۵؍ پوائنٹس  کے ساتھ۹۷؍ کلوگرام کی بہترین کوشش کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ مردوں کے لائٹ ویٹ فائنل میں پرمجیت اپنی ۳؍ کوششوں میں سے کسی میں بھی۱۶۵؍ کلوگرام وزن اٹھانے میں ناکام رہیں اور مقابلے سے باہر ہو گئیں۔
 ملائیشیا کے بونی بونیاؤ گوسٹن نے۱۵۴ء۶؍ کے ریکارڈ اسکور کے ساتھ دولت مشترکہ کھیلوں کا طلائی تمغہ جیتنے کی تیسری کوشش میں ۲۲۰؍کلوگرام وزن اٹھایا۔ انگلینڈ کے مارک سوان نے۱۴۵ء۵؍ کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا جبکہ نائیجیریا کے انوسینٹ نمدی نے۱۳۲ء۵؍کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ سوان اور نمدی نے بالترتیب ۲۰۲؍ کلوگرام اور۱۹۰؍کلوگرام کی بہترین کوشش کی۔ پاور لفٹنگ میں ویٹ لفٹنگ جسمانی وزن اور تکنیک کے مطابق پوائنٹس  دیا جاتا ہے۔ ایک ہی وزن اٹھانے پر جسمانی طور پر کم وزن والے کھلاڑی کو دوسرے سے زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK