Inquilab Logo

ٹیسٹ کی بڑی جنگ میں ۴؍چھوٹی جنگیں:گاوسکر

Updated: June 17, 2021, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

سنیل گاوسکر نے کہا : سب سے بڑا مقابلہ تو دونوں ہی ٹیموں کے کپتان یعنی وراٹ کوہلی اور کین ولیمسن کے درمیان ہوگا

Sunil Gavaskar .Picture:INN
سنیل گاوسکر۔تصویر :آئی این این

سنیل گاوسکر کا کہنا ہے کہ کسی بھی میچ کے اندر کچھ ایسی چھوٹی جنگیں ہوتی ہیں جو میچ کا رخ طے کرتی ہیں۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں بھی ایسا دیکھنے کو ملے گا۔عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ یعنی ڈبلیو ٹی سی کا فائنل میچ۱۸؍ جون سے کھیلا جانا ہے  اوراس سے پہلے ہی کرکٹ ماہرین کے ساتھ ساتھ شائقین کی بھی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔  ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں انگلینڈ میں زور و شور سے پریکٹس کر رہی ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کی کوشش ہوگی کہ پہلے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ پر قبضہ کیا جائے۔ اس درمیان ہندوستان کے سابق مایہ ناز بلے باز سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میچ میں میدان میں ۴؍ جنگیں کافی اہم ہوں گی  جن پر سبھی کی نظریں رہیں گی۔  سب سے بڑا مقابلہ تو دونوں ہی ٹیموں کے کپتان یعنی وراٹ کوہلی اور کین ولیمسن کے درمیان ہوگا۔ یہ دونوں ہی عالمی درجہ کے بلے باز ہیں اور فائنل میچ میں رن بنانے کے معاملے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کریں گے۔ کوہلی اور ولیمسن کے علاوہ انہوں  نے۳؍ مزید جنگوں کے بارے میں بتاتے ہوئے گاوسکر نے کہا کہ روہت شرما نے سلامی بازی کے طور پر اپنی شناخت پوری دنیا میں قائم کی ہے اور ان کا فائنل میں اصل مقابلہ ٹرینٹ بولٹ سے ہوگا جو کہ انگلینڈ کے حالات میں بہت اثردار ثابت ہوتے ہیں چونکہ ٹرینٹ بولٹ سلامی گیندباز ہیں، اس لیے روہت کا ان سے شروعاتی گھنٹوں میں ہی سامنا ہوگا۔ گاوسکر نے بلے بازچتیشور پجارا اور گیندباز نیل ویگنر کے درمیان ہونے والے مقابلہ کو بھی اہم قرار دیا کیونکہ ایک طرف جہاں دفاعی کھیل کیلئے مشہور چتیشور پجارا کی بلے بازی ہندوستانی ٹیم کی مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے، وہیں ویگنر اپنی اٹھتی ہوئی گیندوں سے پجارا کو پریشان کر سکتے ہیں۔سنیل گاوسکر ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میچ میں ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ اور نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کون وے کو بھی آمنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان جنگ کافی دلچسپ ہوگی اور سبھی یہ دیکھنا چاہیں گے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی بلے بازی سے لوگوں کو متاثر کرنے والے ویڈیو کون وے  جسپریت بمراہ کی گیندوں کا سامنا کس طرح کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK