Inquilab Logo

گنگولی سے پوچھا جانا چاہئے کہ ان کی بات میں فرق کیو ں ہوا :گاوسکر

Updated: December 17, 2021, 1:49 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کے سابق کپتان اور اب مشہور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر کا ماننا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی ہی اس بات کی وضاحت کرنے کے لئے صحیح شخص ہوں گے اور یہ بتائیں گے کہ وراٹ کوہلی نے جو کہا ہے کہ ان سے ٹی ۲۰؍کپتانی چھوڑنے کے سلسلے میں دوبارہ غور کرنے کے لئے کسی نےنہیں پوچھا تھا، اس میں کتنی حقیقت ہے ۔

Sunil Gavaskar.Picture:INN
سنیل گاوسکر ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے سابق کپتان اور اب مشہور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر کا ماننا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی ہی اس بات کی وضاحت کرنے کے لئے صحیح شخص ہوں گے اور یہ بتائیں گے کہ وراٹ کوہلی نے جو کہا ہے کہ ان سے ٹی ۲۰؍کپتانی چھوڑنے کے سلسلے میں دوبارہ غور کرنے کے لئے کسی نےنہیں پوچھا تھا، اس میں کتنی حقیقت ہے ۔ وراٹ کے  بین الاقوامی ٹی ۔۲۰؍  سے کپتانی چھوڑنے کے اگلے ہی دن گانگولی نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے ان سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غورکرنے کے لئے کہا تھا جبکہ جنوبی افریقہ جانے سے عین قبل پریس کانفرنس میں وراٹ نے اس بات سے انکار کیا کہ انہیں کسی نے دوبارہ غور کرنے کے لئے کہا تھا۔  انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات چیت میں سابق  کپتان سنیل گاوسکر نے کہا’’میرے خیال میں (کوہلی کی بات پر ) یہاں پر  بی سی سی آئی سے نہیں بلکہ ایک خاص شخص سے پوچھا جانا چاہئے کہ وراٹ تک بات کیوں نہیں پہنچی یا پیغام کیوں نہیں گیا۔ گنگولی بی سی سی آئی کے صدر ہیں، اس لئے ان سے یہ ضرور پوچھا جانا چاہیے کہ اس  بات میں فرق کیوں ہے۔میری نظر میں گانگولی صحیح شخص ہیں جو یہ بتا سکتے ہیں کہ آخر وراٹ کوہلی ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔‘‘ ٹی ۔۲۰  کی کپتا نی چھوڑنے کے بعد وراٹ کو ون ڈے میں بھی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اپنی پریس کانفرنس میں وراٹ نے کہا تھا کہ  ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ہونے سے ڈیڑھ گھنٹے قبل انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔اس کی اطلاع انہیں چیف سلیکٹر سے ملی تھی ۔ گاوسکر کا خیال ہے کہ چیف سلیکٹر چیتن شرما اپنی جگہ پوری طرح صحیح ہیں۔ 
 گاوسکر نے کہا ’’اس میں کسی قسم کے تنازع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جب چیف سلیکٹر نے انہیں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ اب انہیں ون ڈے کپتان کے طور پر نہیں دیکھتے، تو یہ میرے خیال میں بالکل درست ہے۔ سیلکٹر کے پاس اس بات کا پورا حق ہوتا ہے  جبکہ کپتان صرف ایک نان ووٹنگ ممبر ہی ہوتا ہے ۔ لہٰذا میری نظر میں یہ کوئی غلط نہیں ہے اور اسے تنازعہ بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔‘‘سنیل گواسکر نے، تاہم، اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئےیہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی کو اپنی بات کو زیادہ واضح   انداز میں رکھنا چاہیے تھا۔ میرے خیال میں اب سے ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے چیف سلیکٹر کھلاڑی کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کیوں ڈراپ کیا گیا یا آپ کو کیوں منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK