Inquilab Logo

ہندوستانی ہاکی ٹیم میں کافی تبدیلی آئی ہے : سنیل

Updated: September 13, 2020, 5:17 AM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے اسٹرائیکر ایس وی سنیل کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیم میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

Hockey India - Pic : Twitter
ہاکی انڈیا کھلاڑی ۔ تصویر : ٹویٹر

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے اسٹرائیکر ایس وی سنیل کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیم میں کافی تبدیلی آئی ہے۔
 ایس وی سنیل نے ۲۰۰۷ءمیں ایشیا کپ کے دوران اپنی ٹیم  میں آغاز کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے اس وقت کے مقابلے میں اب ہندوستانی ہاکی ٹیم میں کافی تبدیلی آ ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین ٹیمیں پہلے کی نسبت بہت زیادہ پیشہ ور ہوگئی ہیں۔
 سنیل نے کہا’’جب میں نے ۲۰۰۷ء میں ہندوستانی سینئر ٹیم میں قدم رکھا تھا  تو ماحول بہت مختلف تھا۔قومی ہاکی ٹیم  میں ۲۰۱۰ء   میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ ٹیمیں اب بہت پیشہ ور ہوگئی ہیں۔ ہاکی انڈیا نے بہتر سہولیات دی ہیں جو کسی بھی بہترممالک کے  برابر ہیں۔ اس کے علاوہ  بڑے ٹورنامنٹ سے قبل کچھ دیگر مقابلے کروانے سے ٹیم  صحیح وقت میں فارم  حاصل کر رہی ہے۔ ان وجوہات کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔‘‘
 انہوں نے مزیدکہا کہ پہلے کھلاڑی بغیر کسی سوا ل کے وہی کرتے تھے جو کوچ کرنے کے لئے کہتے تھے لیکن اب اس میں تبدیلی آئی  ہے۔ اس سال ٹیم کو اندرونی میچ کے علاوہ کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال کچھ اچھے دورے ہوں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK