Inquilab Logo

سن رائزرس حیدرآباد میں سینئر کھلاڑی ہونے کا دباؤ نہیں

Updated: September 11, 2020, 6:31 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم کے تیز گیندباز بھونیشور کمار کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑی ہونا بوجھ نہیں بلکہ یہ مزید ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے اوراچھی کارکردگی کی تحریک دیتا ہے

Bhuvneshwar Kumar. Picture:INN
بھونیشور کمار۔ تصویر: آئی این این

 نئی دہلی،(ایجنسی):تیز گیندباز بھونیشور کمار کو لگتا ہے کہ سن رائزرس حیدرآباد میں سینئر گیندباز ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ ذمہ داری لینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی قسم کا کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے ہیں اور اچھی کارکردگی  سےاس بار آئی پی ایل کا خطاب دلانے کی پوری کوشش کریںگے۔متحدہ ارب امارات(یو اے ای) سے بات چیت کرتے ہوئے بھونیشور کمار نے کہا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے کیوںکہ ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر منحصر نہیں رہتی۔ٹیم میں تمام ۱۱؍کھلاڑی تعاون دیتے ہیں۔یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ میں ٹیم کا ایک سینئر کھلاڑی ہوں اور مجھ پر کچھ زیادہ ذمہ داری ہوگی لیکن یہ کسی قسم کا بوجھ نہیں بلکہ سینئر کھلاڑی ہونے کے سبب ایک اعزاز کی طرح ہے۔ کووڈ ۱۹؍کی وجہ سے اس بار آئی پی ایل میں اسٹیڈیم خالی رہیںگے اور مداح ٹیم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکیں گے۔بھونیشور کمار نے اس تعلق سے کہا کہ شائقین اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں لیکن جب حالات اس طرح کے ہوں تو کچھ نہیں کیا جا سکتا۔تمام کھلاڑی کرکٹ میدان پر جانے اور اپنی بہترین صلاحیت پیش کرنے کےلئے بےتاب ہیں کیوںکہ وہ طویل عرصہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔کسی کھلاڑی نے طویل عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیلا ہے اس لئے سبھی کرکٹ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ تیز گیندباز بھونیشور کمار نے کہا کہ آئی پی ایل کےلئے ان کی ٹیم حیدرآباد شاندار طریقے سے تیاری کر رہی ہےاور دوسری بار اس خطاب کو جیتنے کےلئے پورا زو ر لگانے کےلئے کھلاڑی تیار ہیں۔انہوںنے یو اے ای میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل کے تعلق سے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ تمام ٹیموں کے پاس خطاب جیتنے کے مواقع ہیں۔جہاں تک سن رائزرس حیدرآباد کی بات ہے تو اس کےلئے شاندار طریقے سے تیاری کر رہے ہیں اور ہم اس بار خطاب جیتنے کےلئے پورا زور لگانے کےلئے تیار ہیں۔ یو اے ای کی وکٹیں اسپن گیندبازوں کےلئے مددگار کہی جاتی ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کہ اس بار  ہائی اسکورنگ کے میچ مداحوں کو دیکھنے نہ ملیں۔حالانکہ بھونیشور کمار کو لگتا ہے کہ بلے باز بھی اپنی پوری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کےلئے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریںگےاور گیندبازوں کو ان سے نمٹنے کےلئے تیار رہنا ہوگا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے کہا کہ یہ میں نہیں کہوںگا کہ گیندبازوں کو ہی فائد ہ ہوگا۔جس طرح گیندباز وکٹ لینے کےلئے اپنی صلاحت کا مظاہرہ کرتے ہیں اسی طرح بلے باز بھی بڑا سکور کرنے کےلئے شاندار بیٹنگ کریںگے۔اسی  کا نام کرکٹ ہے۔جہاں گیند اور بیٹ میں دلچسپ مقابلہ آرائی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK