Inquilab Logo

سعودی میں اسپینش سپرکپ کا فائنل : ریئل بمقابلہ ایٹلیٹیکو

Updated: January 12, 2020, 5:03 PM IST | Agency | Jeddah

سبھی امید کررہے تھے کہ اسپینش سپرکپ میں ایل کلاسیکو کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ ریئل میڈرڈ تو فائنل میں پہنچا لیکن بارسلونا سیمی فائنل میں ہارکر باہر ہوگیا۔ ایٹلیٹیکوفٹبال کلب نے بارسلونا کو ہراکر فائنل میں قدم رکھا تھا۔

ریئل بمقابلہ ایٹلیٹیکو ۔ تصویر : پی ٹی آئی
ریئل بمقابلہ ایٹلیٹیکو ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 جدہ : سبھی امید کررہے تھے کہ اسپینش سپرکپ میں ایل کلاسیکو کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ ریئل میڈرڈ تو فائنل میں پہنچا لیکن بارسلونا سیمی فائنل میں ہارکر باہر ہوگیا۔ ایٹلیٹیکوفٹبال کلب نے بارسلونا کو ہراکر فائنل میں قدم رکھا تھا۔
 جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹ سٹی اسٹیڈیم میںاسپینش سپرکپ کافائنل کھیلاجائے گا اور فٹبال شائقین کو امید تھی کہ یہاں بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان ایل کلاسیکو کا مقابلہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوااور جمعرات کوایٹلیٹیکو نے بارسلونا کو۲۔۳؍ سےہرادیا۔اس کی وجہ سے شائقین کو لیونل میسی کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع نہیںملے گا کیونکہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔  
 سعودی عرب نے اسپینش فٹبال فیڈریشن سے ۱۲۰؍ملین یوروز (تقریباً۹؍ارب روپے)میں سپرکپ کے اہم مقابلے سعودی عرب میں کروانے کا معاہدہ کیا تھا اور اس میں ریئل میڈرڈ اور بارسلونا فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ بھی شامل تھا۔ ڈرا کے مطابق ۴؍ٹیم والا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔اس سے قبل لالیگا چمپئن اور کوپا ڈیل رے کے فاتح کے درمیان  اسپینش سپرکپ کا مقابلہ ہوتا تھا۔ سعودی عرب میں ہونے والے مقابلوں میں یہ یقینی بنانا تھا کہ اس میں ریئل اور بارسلونا ہمیشہ شامل رہیں گے اس لئے روایت سے ہٹ کر ۴؍ٹیموں والا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔ ایٹلیٹیکومیڈرڈ سے شکست کے بعد کہا جا رہاہے کہ بارسلونافٹبال کلب کے کوچ ارنیسٹو والورڈی کو موسم گرمامیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کی جگہ بارسلونا کے سابق مڈفیلڈر ژاوی ہرنانڈیز کو کوچ بنایا جاسکتاہے۔ اس شکست سے ریئل کے حوصلے بڑھے ہیں ۔ لالیگا میں   بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان برابری کی جنگ جاری ہے۔ دونوں کے ۴۰۔۴۰؍ پوائنٹس ہیں ۔ 
 دوسری طرف اسپینش لیگ لالیگا میں ایٹلیٹیکو نے گزشتہ چند میچوں میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہےاور بارسلونا کو ہرانے کے بعد اس کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ ایٹلیٹیکو کے کوچ ڈیگو سیمون نے کہاکہ یہ کلب کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے ٹیم کو کافی حوصلہ ملاہے ۔ ریئل میڈرڈ سے مقابلہ بھی بہت اہم ہوگا۔  شائقین نے دیکھا ہوگاکہ سپرکپ کے سیمی فائنل میں ایٹلیٹیکوکی  ٹیم نے اپنی پوری قوت جھونک دی تھی۔ خیال رہے کہ چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ میں ایٹلیٹیکو کو لیورپول جیسی مضبوط ٹیم سے مقابلہ کرناہے اس لئے سپرکپ کا فائنل اس کیلئے بہت اہم ہے۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما اس وقت ہیمسٹرنگ میں مبتلا ہیں اور وہ ٹیم کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK