Inquilab Logo

انگلینڈ کیخلاف سوریہ کمار کی جارحانہ بلے بازی

Updated: March 19, 2021, 11:25 AM IST | Agency | Ahmedabad

ٹیم انڈیا نے مہمان ٹیم کے خلاف ۱۸۵؍رن بنائے

 Surya Kumar Yadav played an innings of 57 runs in 31 balls.Picture:PTI
سوریہ کمار یاد و نے ۳۱؍گیندوں میں ۵۷؍رنوں کی اننگز کھیلی۔۔تصویر :پی ٹی آئی

 یہاں نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی۔۲۰؍ سیریز کے چوتھے اور اہم مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اووروں میں۸؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۵؍رن بنا لئے۔ٹیم انڈیا کےلئے سوریہ کمار یادو نے جارحانہ بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہاف سنچری بنائی۔سوریہ کمار نے ۳۱؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے۶؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے شاندار ۵۷؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ گزشتہ ۳؍میچوں میں ناکام رہنے والے کے ایل راہل اس میچ میں بھی ناکام رہے اور ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۱۴؍رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔ افتتاحی بلے باز روہت شرما بھی صرف ۱۲؍رنوں کا  اضافہ کرسکے۔کپتان وراٹ کوہلی بھی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد سوریہ کمار نے اننگز کو کچھ حد تک سنبھالا اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔شریس ایر(۳۷)اور رشبھ پنت(۳۰) نے بھی اچھا تعاون پیش کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK