Inquilab Logo

تلوار باز بھوانی دیوی کا سفر ٹوکیو میں ختم،تاریخ رقم کردی

Updated: July 27, 2021, 11:58 AM IST | Agency | Tokyo

ہندوستانی تلوار باز بھوانی دیوی نے اپنے اولمپک کی شروعات کا پراعتماد آغاز کیا اور پیر کو یہاں ٹوکیو اولمپک گیمز میں خواتین کے انفرادی ایونٹ میں تیونیشیا کی نادیہ بن عزیزی کو۳۔۱۵؍ سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

Bhavani Devi. Picture:INN
تلوارباز بھوانی دیوی ۔۔تصویر: آئی این این

ہندوستانی تلوار باز بھوانی دیوی نے اپنے اولمپک کی شروعات کا پراعتماد آغاز کیا اور پیر کو یہاں ٹوکیو اولمپک گیمز میں خواتین کے انفرادی ایونٹ میں تیونیشیا کی نادیہ بن عزیزی کو۳۔۱۵؍ سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ لیکن اگلے راؤنڈ میں انہیں فرانس کی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے ان کا سفر ٹوکیو اولمپکس میں ختم ہوگیا ۔ خیال رہے کہ چنئی کی رہائشی بھوانی دیوی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی تلوار باز ہیں۔ اگرچہ ٹوکیو میں ان کا سفر ختم ہوا ، لیکن شکست کے بعد بھی  بھوانی نے فینسنگ  میں تاریخ رقم کردی ہے۔ بھوانی دیوی اولمپکس میں   فینسنگ میں پہلا میچ جیتنے والی ہندوستان کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بھوانی دیوی کو فرانس کی عالمی نمبر ۳؍ مینن بیونیٹ  نے سخت مقابلہ دیا اور بالآخر انہیں ۷۔۱۵؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کے مابین یہ میچ۹؍ منٹ۴۲؍ سیکنڈ تک جاری رہا تھا۔ اگرچہ بھوانی ٹوکیو میں زیادہ لمبا سفرطے نہیں کرسکیں  ، لیکن اولمپکس میں میچ جیت کر انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس پر سالوں سال  رشک کیا جائے گا۔بھوانی  جو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی تلوار باز ہیں ، نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے عزیزی کے کھلے اسٹانس کا فائدہ اٹھایا۔ اس سے انہیں  پوائنٹس اسکور کرنے میں مدد ملی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK