Inquilab Logo

ٹی۲۰؍ ورلڈکپ فائنل:پاکستانی ٹیم کی میلبورن میں پریکٹس

Updated: November 12, 2022, 1:01 PM IST | Agency | Melbourne

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر مشق کی۔ شاداب خان نے اس ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کی

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

ٹی۲۰؍ورلڈکپ کے فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم نے جمعہ کو آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم لیگ اسپنر شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹرس کا حوصلہ بڑھایا۔دوسری جانب جمعرات کو انگلینڈ کے ہاتھوں ۱۰؍ وکٹوں کی شکست کے ساتھ ہی ہندوستان  ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے، میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار فائنل میں ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی۲۰؍ورلڈکپ کا فائنل بارش سے۹۵؍ فیصد متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK