Inquilab Logo

ستمبر-اکتوبر میں ہو سکتی ہے ٹیبل ٹینس عالمی چمپئن شپ

Updated: April 08, 2020, 12:14 PM IST | Agency

بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف ) نے منگل کو کہا کہ ۲۰۲۰ء  ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جنوبی کوریا میں۲۷؍ ستمبر سے ۴؍ اکتوبر تک ہو سکتی ہے۔ عالمی چمپئن شپ جنوبی کوریا کے بوسان میں پہلے۲۲؍ سے۲۹؍ مئی تک ہونا تھی لیکن عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس كووڈ۱۹؍ کی وجہ سے یہ۲۱؍ سے ۲۸؍ جون تک ملتوی کی گئی لیکن ۳۰؍جون تک اےآئی ٹی ٹی ایف کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے عالمی چمپئن شپ کی نئی تاریخیں طے کی گئی ہیں۔

Table Tennis - Pic : INN
ٹیبل ٹینس ۔ تصویر : آئی این این

بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف ) نے منگل کو کہا کہ ۲۰۲۰ء  ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جنوبی کوریا میں۲۷؍ ستمبر سے ۴؍ اکتوبر تک ہو سکتی ہے۔
 عالمی چمپئن شپ جنوبی کوریا کے بوسان میں پہلے۲۲؍ سے۲۹؍ مئی تک ہونا تھی لیکن عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس كووڈ۱۹؍ کی وجہ سے یہ۲۱؍ سے ۲۸؍ جون تک ملتوی کی گئی لیکن ۳۰؍جون تک اےآئی ٹی ٹی ایف کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے عالمی چمپئن شپ کی نئی تاریخیں طے کی گئی ہیں۔ آئی ٹی ٹی ایف نے کہا ہے کہ عالمی چمپئن شپ کو جنوبی کوریا میں ۲۷؍ستمبر سے ۴؍ اکتوبر تک منعقد کیا جا سکتا ہے۔ آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ وہ کوریا ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہی ہے تاکہ نئی عارضی تاریخیں طے کی جا سکیں اور ساتھ ہی متبادل بھی طے کیا جا سکے اگر ضرورت پڑتی ہے۔
 آئی ٹی ٹی ایف نے ساتھ ہی کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے اس کی عالمی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کی درجہ بندی وہی رہے گی جو مارچ میں جاری کی گئی تھی۔ آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ اپریل۲۰۲۰ء  کی درجہ بندی کا تعین کیا جائے گا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا فیصلہ آنے کے بعد اسے جاری کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ۱۵؍ اپریل کو آئے گا جب آئی ٹی ٹی ایف کورونا سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنی اگلی میٹنگ کرے گا۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کے ایکشن میں واپسی تک رینکنگ فریز رہے گی۔ آئی ٹی ٹی ایف نے کورونا وائرس کے خطرے اور بین الاقوامی سفر پر لگی پابندیوں کے سبب اپنے تمام ٹورنامنٹوں اور سرگرمیوں کو۳۰؍ جون تک معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK