Inquilab Logo

بمراہ کا استعمال سنبھال کر کریں:گوتم گمبھیر کا مشورہ

Updated: January 15, 2021, 3:42 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کو ٹیم کے اہم تیزگیندباز جسپریت بمراہ کو سنبھل کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری لگے تو انہیں انگلینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو سیریز کے دوران بریک بھی دیا جانا چاہیے ۔

Jasprit Bumrah.Picture :INN
جسپریت بمراہ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کو ٹیم کے اہم  تیزگیندباز جسپریت بمراہ کو سنبھل کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری لگے تو انہیں  انگلینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو سیریز کے دوران بریک بھی دیا جانا چاہیے ۔ گمبھیر نے جمعرات کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ  کنیک ٹیڈ پر کہا کہ بمراہ آئی پی ایل ۲۰۲۰ءسے مسلسل  بغیر رکے کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ اس وجہ سے سڈنی میں تیسرے   ٹیسٹ میچ کے دورا ن پیٹ میں کھنچاؤ کے بعد ان کے برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری فیصلہ کن  ٹیسٹ  میچ نہ کھیلنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اس سال ٹی ۔۲۰؍ورلڈ کپ سمیت متعدد بین الاقوامی میچ کھیلنے ہیں۔ ایسے میں بمراہ کو انگلینڈ کے ساتھ آئندہ ۵؍ فروری سے شروع ہورہی سیریز میں سبھی میچ کھیلنے کے لئے مجبور کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ گمبھیر نے کہا ’’ٹیم کوبمراہ کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ وہ بہت طویل عرصے تک ٹیم میں تیز گیندبازی کی قیادت کرنے والے ہیں ، لہٰذا فٹ رہنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ مجھے پتہ ہےکہ انگلینڈ کے خلاف ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران محمد سمیع  ، ایشانت شرما اور امیش یادو فٹ نہیں ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چاروں میچوں میں بمراہ کو کھلایا جائے ۔ یہ بمراہ کے ساتھ غلط ہوگا۔ بمراہ  نے ابھی تک ہندوستان میں کوئی  گھریلو ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ہندوستانی حالات میں اور بھی  خطرناک ثابت ہوں گے۔بمراہ بہترین اور خطرناک گیندبازہیں  جو میچ کے کسی بھی موقع پر کسی بھی بلے باز کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK