Inquilab Logo

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کا محتاط آغاز

Updated: June 20, 2021, 7:06 AM IST | Southampton

خراب روشنی کے سبب کھیل روکے جانے تک ہندوستان نے ۳؍وکٹ پر ۱۳۴؍رن بنالئے تھے۔ وراٹ ۴۰؍رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے

Team India captain Virat Kohli runs for a run.Picture:PTI
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی رن لینے کیلئے دوڑتے ہوئے تصویرپی ٹی آئی

:سنیچر کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا آغاز ہوگیااور ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محتاط شروعات کی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بلے بازی کا موقع دیا اور ٹیسٹ کے دوسرے دن ہندوستان ۵۸ء۴؍اوور میں ۳؍وکٹ پر ۱۳۴؍رن بنالئے تھے۔اس وقت خراب روشنی کے سبب امپائرس نے میچ روک دیا تھا۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک میچ شروع نہیں ہوا تھا۔ اس وقت کریز پر وراٹ کوہلی۴۰؍رن اور اجنکیا رہانے ۲۲؍رن بناکر کھیل رہے تھے۔ 
 ا س سے قبل ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں دوسرے دن سنیچر کو ٹھوس شروعات کرتے ہوئے لنچ تک ۲؍ وکٹ پر ۶۹؍رن بنا لئے ہیں۔میچ کے پہلے دن جمعہ کو کھیل بار ش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔ میچ میں سنیچر کو ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کے دونوں اوپنرس روہت شرما اور شبھمن گل نے  اچھی بلے بازی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے حریف گیند بازوں کو حاوی ہونے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ روہت نے کچھ شاندار چوکے لگائے۔ ہندوستانی اننگز کے۲۱؍ویں اوور میں کائل جیمیسن کی آف اسٹمپ کے ذرا باہر پڑی گیند روہت کے بلے کا باہری کنارہ  لے کر تیسری سلپ میں کھڑے ٹم ساؤدی کے ہاتھوں میں گئی تب ہندوستان کا پہلا وکٹ گرا۔ہندوستان کو دوسرا جھٹکا بھی جلد ہی لگا جب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نیل ویگنر کی آؤٹ سوئنگر گیندبلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر  بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ روہت نے۶۸؍گیندوں پر۳۴؍رن میں ۶؍ چوکے لگائے جبکہ گل نے۶۴؍ گیندوں پر ۲۸؍رن میں  ۳؍چوکے لگائے۔ ہندوستان کا پہلا و کٹ ۶۲؍ اور  دوسرا وکٹ۶۳؍رن  کے اسکور پر گرا۔ چتیشور پجارا ۸؍رن بناکر بولٹ کا شکار ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کیلئے ٹرینٹ بولٹ ، کائل جیمیسن اور نیل ویگنر نے ایک ایک وکٹ لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK