Inquilab Logo

ٹیم انڈیاکا مقصد سیریز پر قبضہ ، آج ہندوستان اور سری لنکا کا دوسرا یکروزہ

Updated: July 20, 2021, 1:16 PM IST | Agency | Colombia

شکھردھون نے پہلے میچ میں شاندار بلے بازی کی تھی اور دوسرے میچ میں بھی ان سےایسی ہی کارکردگی کی امیدہوگی۔ ہندوستان سیریز میں صفر۔ ایک سے آگے۔لنکا ٹیم جوابی حملے کیلئے تیار

Shikhar Dhawan .Picture:INN
شکھر دھون۔تصویر :آئی این این

ہندوستان کے نوجوان کھلاڑی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی منگل کوکامیابی حاصل کرتے ہوئے  سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہندوستان کے لئے پہلے ون ڈے میں کپتان شکھر دھون نے ایک کنارے کو سنبھالا تھاجبکہ پرتھوی شا ، ایشان کشن اور سوریا کمار یادو نے دوسرے کنارے  پر آسانی سے ہدف  حاصل کرکے ٹیم کو ۷؍ وکٹوں سے یکطرفہ انداز میں فتح دلائی۔ ہندوستان ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کو پیش نظررکھتے ہوئے مختصر فارمیٹ میں جارحانہ انداز میں کھیلنا چاہتا ہے اور شا ، ایشان اور سوریا کمار اس سلسلے میں توقعات کے مطابق رہے۔ ان کی عمدہ کارکردگی  ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے ایشان اور سوریا کمار پہلی ہی گیندسے غالب رہے تھے۔ سری لنکا کی بولنگ بھی متاثر کن نہیں تھی کیونکہ ہندوستان نے خود ہی۳۷؍ ویں اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ ہندوستان اپنی پلیئنگ الیون میں مشکل سے کوئی تبدیلی کرے گا کیونکہ وہ سیریز جیتنے کے بعد دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو تیسرے ون ڈے میں بھی موقع دینا چاہے گا۔ صرف منیش پانڈے کی جگہ خطرے میں ہے  جنہوں نے۴۰؍گیندوں پر۲۶؍ رن کی جدوجہد کی۔ شا نے  میچ میں کچھ اچھے شاٹ  لگائے ، لیکن وہ  بڑا اسکور نہیں بناسکے۔  وہ میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے۔  کافی دنوں کے بعد اسپنر کلدیپ یادو اور یزویندر سنگھ چہل ایک ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ان کی  جوڑی ایک ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔دونوں  اسپنرس نے زیادہ تر اوورس کئے  اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی ۵؍ اوورس کئے۔ سینئر فاسٹ بولر بھونیشور کمار متاثر نہیں کرسکے۔ وہ اگلے میچ میں بھی اس کے لئے کوشش کریں گے۔
 اگر سری لنکا کو میچ جیتنا ہے تو اس کے کھلاڑیوں کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ اس ناتجربہ کار ٹیم نے یہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پاس چیلنج پیش کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، لیکن پھر بھی انہیں جیتنا سیکھنا ہوگا۔ بیشتر بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن وہ اسے بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کرسکے۔ اسے ہندوستان کو چیلنج کرنے کے لئے بڑی اننگز کھیلنی ہوگی۔ گیندبازوں کو بھی اضافی کوششیں کرنی ہوں گی تبھی وہ ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ لائن پر  دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK