Inquilab Logo

ٹینس کے شہنشاہ فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: September 16, 2022, 12:59 PM IST | Agency | Lausanne

آئندہ ہفتے سوئزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر سوئس ماسٹر ٹورنامنٹ میں آخری بار کھیلتے ہوئے نظر آئیںگے

Tennis king Roger Federer  .Picture:INN
ینس کے شہنشاہ فیڈرر۔ تصویر:آئی این این

 ٹینس کے عظیم کھلاڑی سوئزرلینڈ کے  راجر فیڈرر نے جمعرات کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ فیڈرر نے بتایا کہ اگلے ہفتے لیور کپ ان کا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ ہوگا۔فیڈرر نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ چوٹ اور سرجری کی وجہ سے گزشتہ ۳؍برس میرے لئے کافی پریشان کن رہے ہیں۔ میں نے  فارم میں  آنے  کیلئے سخت محنت کی لیکن میں اپنے جسم کی حدود اور صلاحیتوں کو جانتا ہوں۔ اس کا پیغام واضح ہے کہ میری عمر اب۴۱؍برس  ہوگئی ہے اور اب مجھے آرام کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ `میں نے اپنے کریئر کے  ان۲۴؍ برسوں کے دوران  ۱۵۰۰؍ سے زیادہ میچ کھیلے۔ ٹینس میرے لئے بہت اہم رہا ہے لیکن اب مجھے یہ سمجھنا ہوگا کہ میں اپنے  کریئر کو کب ختم کرنا چاہتا ہوں۔ اگلے ہفتے لندن میں ہونے والا لیور کپ میرا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ ہوگا۔ میں مستقبل میں مزید ٹینس کھیلوں گا لیکن گرینڈ سلیم یا ٹور میں نہیں۔
انجری نے کافی پریشان کیا
 ۲۰۰۳ء میں ومبلڈن کی شکل میں اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد فیڈرر نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے گئے لیکن حالیہ برسوں میں چوٹ نے انہیں پریشان کیا۔ پچھلے ۲؍ سال میں ان کے گھٹنے کے ۳؍ آپریشن ہو چکے ہیں اور آخری بار۲۰۲۱ء ومبلڈن میں کھیلا تھا، جہاں  کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز سے ہار گئے تھے۔فیڈرر نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ وہ لندن میں ہونے والے لیور کپ سے واپسی کریں گے، جہاں ان کے دیرینہ حریف رافیل ندال ان کا ساتھ دیں گے۔ فیڈرر باسل میں سوئس انڈور ٹورنامنٹ میں بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بگ تھری کا ساتھ چھوٹے گا
 ٹینس میں فیڈرر، ندال اور نوواک جوکووچ کو مردوں کےزمرے میں بگ تھری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ مردوں میں سب سے کامیاب ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس وجہ سے ان کے درمیان ہمیشہ سخت مقابلہ ہوا تھا۔ ایک موقع پر فیڈرر گرینڈ سلیم جیتنے میں ندال اور جوکووچ سے آگے تھے، لیکن پچھلے کچھ  برسوں میں چوٹ اور خراب پرفارم نے آہستہ آہستہ فیڈرر کا راج ختم کر دیا۔گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے معاملے میں راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔انہوںنے ۲۰؍ گرینڈ سلیم خطابات جیتے تھے جبکہ ان سے آگے رافیل ندال(۲۲)اور نوواک جوکووچ ۲۱؍ خطاب کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK