Inquilab Logo

میلان ڈربی میں زلاتن ابراہیمووچ کا بہترین اور بدترین روپ

Updated: January 28, 2021, 1:58 PM IST | Agency | Milan

کوپا اٹالیا کے کوارٹر فائنل میں انٹرمیلان نے اے سی میلان کو ایک۔۲؍ سے ہرا دیا۔ ابراہیمووچ کوریڈ کارڈ ملا

Zlatan Ibrahimović.Picture :INN
زلاتن ابراہیمووچ ۔ تصویر:آئی این این

کوپا اٹالیا میں ہونے والے میلان ڈربی مقابلے میں زلاتن ابراہیمووچ کا بہترین اور بدترین روپ دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے ایک گول کیا اور اس کے بعدوہ ریڈ کارڈ ملنے پر میدان سے باہر بھی چلے گئے تھے۔ اٹالین کپ کے کوارٹر فائنل میں انٹرمیلان نے اے سی میلان کو ایک۔۲؍ سے شکست دےدی۔  منگل کی رات ہونے والے میچ میں ابراہیمووچ اپنے سابق ساتھی کھلاڑی رومیلو لوکاکو سے بھڑ گئے اور ۵۸؍ویں منٹ میں انہیں ایک اور یلوکارڈ مل گیا ۔ ۲؍یلوکارڈ ملنے کے بعد ریفری نے انہیں ریڈکارڈ دکھادیاجس کی وجہ سے انہیں میدا ن سے باہر ہوجاناپڑا۔  اس کے بعد اے سی میلان نے ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ مکمل کیا۔ اے سی میلان  نے بہت اچھا آغاز کیا تھا اور اس کے اسٹار کھلاڑی زلاتن ابراہیمووچ نے پہلے ہاف میں گول کردیا۔ ۳۱؍ ویں منٹ میں انہوں نے سولیہویں میٹ کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا اور اسکور صفر ۔ ایک کردیا۔ فرسٹ ہاف تک اسکور صفر۔ ایک رہا۔ ۴۵؍ویں منٹ میں ابراہیمووچ کو یلو کارڈ ملا۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز کے چند منٹ بعد ہی ابراہیمووچ کو دوسرا یلوکارڈ ملا اور وہ ریڈ میں تبدیل ہوگیا۔اس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔اے سی میلان کے ۱۰؍کھلاڑی ہونے کے بعد انٹرمیلان نے اس پر زبردست حملے شروع کردئیے۔ ۷۱؍ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے رومیلولوکاکو نے اسکور برابرکردیا۔ میچ کے آخری وقت میں کرسچین ایرکسن نے انٹر میلان کیلئے برابری کا گول کیا۔ میچ کے اختتام تک اے سی میلان نے برابری کا گول نہیں کیا اور انٹرمیلان نے یہ میچ ایک۔۲؍ سے جیت لیا۔ میچ کے بعدرومیلولوکاکو نے کہا’’میں ابراہیمووچ سے لڑنا نہیں چاہتاتھا لیکن انہوں نے مجھے مجبور کردیا اور میں نے ان کے انداز میں جواب دیا۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK