Inquilab Logo

بارٹی اور پلسکووا کی ٹکر سے ومبلڈن کو نئی چمپئن ملے گی

Updated: July 10, 2021, 12:26 PM IST | Agency | London

 دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے جرمنی کی انجلک کربر کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر پہلی مرتبہ اس سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چمپئن  شپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا

Ashley Barty of Australia. Picture:INN
آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی ۔تصویر :آئی این این

 دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے جرمنی کی انجلک کربر کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر پہلی مرتبہ اس سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چمپئن  شپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ۸؍ویں سیڈ چیک جمہوریہ  کی کیرولینا پلسکووا سے ہو گا جو دوسری سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا کو ۳؍ سیٹوں  سے ہرا کر پہلی بار فائنل میں پہنچ  گئی ہیں ۔ بارٹی اور پلسکووا کی ٹکر سے ومبلڈن کو خواتین زمرے میں نئی چمپئن  ملے گی ۔  بارٹی نے پہلے سیمی فائنل میں کربر کو میں ایک گھنٹے۲۷؍ منٹ میں۳۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔ بارٹی نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ تاہم دوسرے سیٹ میں ۳۔۵؍سے پیچھے رہتے ہوئے، انہوں نے ۹؍ویں گیم میں ایک اہم وقفہ حاصل کیا  اور۱۰؍  ویں گیم میں اپنی سروس کو جاری رکھتے ہوئے اسکور کو۵۔۵؍ سے برابر کردیا ۔ میچ  میں ایک بار پھر ۶۔۶؍کی  برابری ہونے سے سیٹ ٹائی بریکر میں چلا گیا ۔  ٹائی بریکر میں بارٹی نے جلد ہیصفر۔۶؍ کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی تاہم کربر نے لگاتار ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ مقابلے میں لوٹنےکی کوشش کی لیکن بارٹی نے ساتواں پوئنٹ  لے کر ٹائی بریکر کو۳۔۷؍ سے ختم کرکے میچ کا فیصلہ کر دیا اور فائنل میں  پہنچ گئیں ۔ اس سے قبل  انہوںنے ۲۰۱۹ءمیں فرینچ اوپن کا خطاب جیتا تھا اور۲۰۲۰ء میں آسٹریلیائی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK