Inquilab Logo

دبنگ خاندان بھی کرکٹ کےمیدان میں سہیل خان نےسری لنکاپریمیرلیگ کی کینڈی ٹیم خریدی

Updated: October 23, 2020, 12:36 PM IST | Agency | Colombo

بالی ووڈ فلمساز ،ہدایتکار اور اداکار سہیل خان نے سری لنکا پریمیر لیگ( ایل پی ایل) کی ٹیم کینڈی ٹسکرز خریدلی ہے۔کینڈی ٹسکرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے علاوہ سری لنکن ٹی۔۲۰؍کرکٹ ٹیم سے کوشل پریرا ، کوشل مینڈس اور نووان پردیپ کو بھی خریدا ہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ بھی کینڈی کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان ہاسن تلک رتنے کینڈی ٹیم کی کوچنگ کا چارج سنبھالیں گے۔

Sohil Khan.Picture :INN
سہیل خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ فلمساز ،ہدایتکار اور اداکار سہیل خان نے سری لنکا پریمیر لیگ( ایل پی ایل) کی ٹیم کینڈی ٹسکرز خریدلی ہے۔کینڈی ٹسکرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے علاوہ سری لنکن ٹی۔۲۰؍کرکٹ ٹیم سے کوشل پریرا ، کوشل مینڈس اور نووان پردیپ کو بھی خریدا ہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ بھی کینڈی کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان ہاسن تلک رتنے کینڈی ٹیم کی کوچنگ کا چارج سنبھالیں گے۔ سہیل نے ٹیم خریدنے کے بعد کہا کہ سری لنکا پریمیر لیگ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور ہم اس دلچسپ پہل کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ سری لنکا کے شائقین کرکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیم کی مدد کے لئے بڑی تعداد میں میدان میں آئیں گے ۔ کرس گیل یقیناً ایک کرکٹ لیجنڈ ہیں لیکن ان کے علاوہ ٹیم میں بہت سے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلے۔ سی ای او انل موہن نے کہا کہ ہم ایل پی ایل کے ذریعے ورلڈ کلاس کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ اور سہیل خان اس پیغام کو عام کررہے ہیں اور اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔ سہیل کی کرکٹ سے محبت ہر کوئی جانتا ہے۔ ٹیم کے ساتھ ان کی وابستگی سے گلیمر کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا جنون بھی بڑھ جائے گا۔ ہم ان سے بہتر پارٹنر نہیں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسیس اور زبردست آل راؤنڈر آندرے رسل کو کولمبو کنگز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے من پریت گونی اور منوندر بسلا بھی لیگ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان انجیلو میتھیوز کو کولمبو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیم میں فاف ڈو پلیسس اور آندرے رسل دونوں غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے جبکہ ٹیم کی کوچنگ آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ڈیو وہاٹمور کریں گے۔ نیز گالے گلیڈی ایٹرز میں یارکر کی ماہر لست ملنگا ، پاکستان کے شاہد آفریدی اور کولن انگرام شامل ہوں گے۔ سری لنکا پریمیر لیگ ۲۱؍نومبر سے ۱۳؍ دسمبر تک ۲؍جگہوں پر کھیلی جائے گی ۔کنیڈی کے پلیکیل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور ہمبنٹوٹا میں مہندرا راجاپکسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔ تمام ٹیمیں خطاب کے لئے ۱۵؍ دنوں تک جاری رہنے والے  ٹورنامنٹ  میں ۲۳؍ میچوں میں مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK