Inquilab Logo

؍۸؍برس کے بعد ڈچ ٹیم ورلڈکپ کھیلے گی

Updated: November 18, 2021, 12:14 PM IST | Agency | Rotterdam

کوالیفائنگ میچ میں ناروے کو صفر۔۲؍ سے شکست دے کر گروپ میں سرفہرست

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

:نیدرلینڈس ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں واپسی ہوگئی ہے اور یہ ٹیم اب ۸؍ سال کے بعد اگلے سال قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے  نظرآئے گی۔ منگل کی رات ہونے والے میچ میں ڈچ ٹیم نے آخری وقت میں گول کر کے ناروے کو صفر۔۲؍ سے شکست دی۔ 
 اس فتح کے بعد نیدرلینڈس ٹیم کے ۱۰؍  میچوں میں۷؍فتح کے ساتھ ۲۳؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ یوئیفا زون سےاس ٹیم نے گروپ جی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ۱۰؍میچوں میں ۲۱؍پوائنٹس ہیں اوراسے کوالیفائی کرنے کیلئے اب پلے آف مقابلے میں شرکت کرنی ہوگی۔ 
 ڈچ ٹیم کی جانب سے دونوں گول دوسرے ہاف میں اور پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا تھا۔ ڈچ ٹیم کیلئے پہلا گول ۸۴؍ویں منٹ میں ہوا اور یہ گول ایس برگوین نے اے ڈینیوما کی مدد سے کیا۔ میچ کے انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں میمفس ڈی پے نےبرگوین کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ میچ کے آخر میں اسکور صفر۔۲؍ رہا۔ 
 ڈچ ٹیم ۲۰۱۸ء کے بعدورلڈکپ کیلئے کوالیفائی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ نیدرلینڈس کی ٹیم ۲۰۱۰ء کی فائنلسٹ تھی۔ اب ترکی ، یوکرین ، ویلس اور چیک جمہوریہ کی  ٹیم ورلڈکپ فائنلس میں پہنچنے کیلئے پلے آف راؤنڈ سے گزریں گی۔ یہ مقابلے اگلے سال ہوں گے اور اس کیلئے فیفا ۲۶؍ نومبر کو ڈرا نکالے گا۔ پلے آف کی دوڑ میں ۱۲؍ٹیمیں ہیں۔  ان میں پرتگال ، سویڈن، اٹلی، روس، اسکاٹ لینڈ جیسی مضبوط ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ یوئیفا زون میں براہ راست کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیاہے۔ منگل کی رات بلجیم اور ویلس کا میچ ایک ایک گول سے ڈراہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK