Inquilab Logo

دورۂ ارجنٹائنا میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی پہلی شکست

Updated: January 24, 2021, 4:15 PM IST | Agency | Buenos Aires

ارجنٹائنا کی بی ٹیم نے خاتون ٹیم کو ایک۔۲؍ سے شکست دے دی۔ ہندوستان کیلئے سلیمہ ٹی ٹی نے ایک گول کیا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 بیونس آئرس  (ایجنسی):  ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کرنے والی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو ارجنٹائنا بی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹائناکی راجدھانی  بیونس آئرس میں سینارڈ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے  میچ میں میزبان ارجنٹائنا بی کی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو ۱۔۲؍سے شکست دی۔
 میچ میں سول پاجیلا نے۱۱؍ ویں میں ارجنٹائناکی طرف سے اور آگستینا گورجیلانی نے۵۷؍ ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کیا   جبکہ ہندوستان کی جانب سے میچ کے۵۴؍ ویں منٹ میں سلیمہ ٹی ٹی نے ایک گول کیا۔۲۴؍ جنوری کو ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر ارجنٹائنا بی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ گزشتہ میچوں میں  ہندوستان نے ارجنٹائنا کی جونیئر ٹیم کے ساتھ۲۔۲؍ اور ۱۔۱؍ سے ڈرا کھیلا۔میچ کے بعدہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ شوارڈ میرین نے کہا کہ ہم آج ارجنٹائنا کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے ، جس میں ان کی سینئر ٹیم کے بہت سی کھلاڑی شامل تھیں۔ تاہم ، اگلے ہفتے سینئر ٹیم کے ساتھ میچ سے قبل یہ ایک اچھا پریکٹس میچ تھا۔ ہم  مقررہ  وقت کے اختتام سے قبل پنالٹی کارنر سے محروم ہوگئے، جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
 میزبان ٹیم نے شروع ہی سے جارحانہ کھیل کھیلا اور ۶؍منٹ کے اندر اندر مسلسل ۲؍ پنالٹی  بنائے لیکن گول کیپر رجنی نے کئی گول  ہونے سے بچائے۔ اس کے باوجود میزبان نے پاجیلا کے گول کی بدولت۱۱؍ویں منٹ میں صفر۔ ایک  کی برتری حاصل کرلی۔ ارجنٹائنا  کے  بہترین دفاع کی وجہ سے  ہندوستانی ٹیم  پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل نہیں کر سکی۔  ہندوستان کو پہلا پنالٹی کارنر میچ کے ۲۳؍ ویں منٹ میں ملا لیکن گرجیت کور اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK