Inquilab Logo

ای پی ایل میں گنرس نے لیورپول کو روند دیا

Updated: October 11, 2022, 12:45 PM IST | Agency | London

آرسنل نے لیورپول کو ۲۔۳؍گول سے شکست دےکر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) کے اس سیزن میں آرسنل فٹبال کلب (گنرس)شاندار مظاہرہ کررہا ہے۔ اس نے اتوار کی رات اہم مقابلے میں لیورپول فٹبال کلب کو ۲۔۳؍ گول سے شکست دے کر ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔  اس فتح کے بعد آرسنل فٹبال کلب نے مانچسٹر سٹی کو ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن سے بے دخل کردیاہے اور ا س کا کریڈٹ اس کے کوچ مائیکل آرٹیٹا کو جاتاہے جنہوں نے ایک مضبوط اسکواڈ اس سیزن میں تیارکیاہے۔ اس نے اتوارکو ای پی ایل کے ایک مضبوط کلب کو شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔ پوائنٹ ٹیبل پر اس وقت گنرس کے ۹؍میچوں میں ۲۴؍پوائنٹس ہیںجبکہ دوسری پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی کے اتنے ہی میچو ںمیں ۲۳؍پوائنٹس ہیں۔ لیورپول فٹبال کلب کی ٹیم اس وقت ٹیبل پر ۱۰؍ ویں نمبرپر ہے۔  اتوار کی رات ہونے والے میچ میں آرسنل کے جی مارٹینیلی نے پہلے منٹ میں ہی گول کردیا۔ ۳۴؍ویں منٹ میں لیورپول کے ڈارون نیونیز نے برابری کا گول کیا۔ فرسٹ ہاف کے انجری ٹائم میں بی ساکا نے آرسنل کو دوبارہ سبقت دلائی۔ ۵۳؍ویں منٹ میں رابرٹو فرمینو نے لیورپول کیلئے برابری کا گول کیا۔ ۷۶؍ویں منٹ میں ساکا نے پنالٹی پر آرسنل کا تیسرا گو ل کیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK