Inquilab Logo

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ڈرا،میزبان کاسیریز پر قبضہ

Updated: January 09, 2023, 2:50 PM IST | New Delhi

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن جنوبی افریقہ کے بلے باز آسٹریلیا کے خلاف میچ ڈرا کرانے میں کامیاب رہے۔ اگرچہ آسٹریلیا کا شاندار گیندبازی اٹیک بارش سے متاثرہ میچ جیتنے میں ناکام رہا لیکن پیٹ کمنز کی قیادت والی ٹیم نے سیریز دو صفرسے جیت لی

The Australian team, which captured the Test series by two nil, can be seen happy with the trophy; (PTI)
ٹیسٹ سیریز پر دو صفر سے قبضہ کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھا جا سکتا ہے؛(پی ٹی آئی)

 سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن جنوبی افریقہ کے بلے باز آسٹریلیا کے خلاف میچ ڈرا کرانے میں کامیاب رہے۔ اگرچہ آسٹریلیا کا شاندار گیندبازی اٹیک بارش سے متاثرہ میچ جیتنے میں ناکام رہا لیکن پیٹ کمنز کی قیادت والی ٹیم نے سیریز  دو صفرسے جیت لی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جانے کے لئے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ پانچویں اور آخری دن ۶؍وکٹ پر ۱۴۹؍رنوں سے آگے جنوبی افریقہ نے کھیلنا شروع کیا۔مارکو جانسن اور سائمن ہارمر نے سنبھل کر بلے بازی کی۔ ٹریوس ہیڈ نے  جانسن کوآؤٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ہارمر نے کیشو مہاراج کے ساتھ ۸۵؍ رنوں کی شراکت میں اچھی بلے بازی کی۔ ڈرا کی جانب گامزن میچ میں جوش ہیزل ووڈ نے ہارمر اور مہاراج دونوں کو آؤٹ کیا۔ ناتھن لیون نے بالآخر کاگیسو ربادا کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا جس سے آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کو فالو آن کرانے کا موقع ملا۔ جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر کو پیٹ کمنز نے اپنا شکار بنایا۔ پورے دورے کے دوران ایلگر ۹ء۳۳؍ کے اوسط سے صرف ۵۶؍رن بنا سکے۔ہیزل ووڈ نے کلاسن کی وکٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سریل ایروی اور ٹیمبا باوما جنوبی افریقہ کے لئے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا اب ۹؍فروری سے شروع ہونے والے ہندوستان کے ۴؍ میچوں کے بڑے دورے کی تیاری کرے گا۔
ڈبل سنچری  سے محرومی کا افسوس نہیں
 جنوبی افریقہ کے خلاف ڈرا ہوئے سڈنی ٹیسٹ میں ناقابل شکست ۱۹۵؍ رن بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بلے باز عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹیم پہلے اور کھلاڑی دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ عثمان خواجہ کا یہ تبصرہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی طرف سے پہلی اننگز کے اسکو۴؍وکٹ پر ۴۷۵؍پر ڈکلیئر کرنے کے بعد آیا۔ واضح رہے کہ  جب اننگز ڈکلیئرکی گئی  تو خواجہ ۱۹۵؍پر کھیل رہے تھے۔ اگر انہیں مزید ۵؍رن بنانے کا موقع دیا جاتا تو یہ ان کی پہلی ڈبل سنچری ہوتی۔ اننگز ڈکلیئر کرنے کے  تعلق سے  عثمان خواجہ نے کہا ’’میں اپنے نام  کے ساتھ ایک  ڈبل سنچری  لگانا پسند کروں گا لیکن یہ کرکٹ کھیلنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ اس پوزیشن کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور کچھ اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم کیلئےجیتنا بھی ضروری ہے۔ اس لئے ٹیم کے بارے سوچنا  اولین ترجیح ہے۔ عثمان خواجہ نے میچ کے بعد کہا کہ میرے خیال ائقین کو پتہ ہے کہ آسٹریلیا اپنے میچ کیسے کھیلتا ہے۔ ٹیم ہمیشہ پہلے ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اہم ہے۔ان کی اننگز نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ گزشتہ سال ایشز ٹیسٹ میں ۲؍سنچریاں بنانے کے بعد سڈنی میں خواجہ کے رن اسکورنگ کی رفتار برقرار رہے۔ میں اس وقت اچھے  فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ یہ کوئی  راکٹ سائنس نہیں ہے۔ اگر آپ اچھی بلے بازی کرتے ہیں اور آپ اسے طویل عرصے تک برقرار رکھتے ہیں تو آپ کامیاب ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK