Inquilab Logo

چیلسی اور یونائٹیڈ کے درمیان مقابلہ برابری کا رہا

Updated: November 30, 2021, 1:09 PM IST | Agency | London

ای پی ایل کے ۲؍مضبوط فٹبال کلبوں کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا

United goalkeeper David de Gea defending the goal.Picture:INN
یونائٹیڈ کے گول کیپر ڈیو ڈ ڈی گیا گول کی حفاظت کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں چیلسی فٹبال کلب اور مانچسٹر یونائٹیڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا۔ اس میچ میں یونائٹیڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے چیلسی کے میدان پر اس کے کئی گول روک دئیے۔ انہیں اس کیلئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ دونوں کو ایک ایک پوائنٹ تقسیم کرنا پڑا ۔ اس ڈرا کے باوجود ٹیبل پر چیلسی کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے اور اس کے ۱۳؍میچوں میں ۳۰؍ پوائنٹس ہیں۔دوسری طرف مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم ۱۳؍میچوں میں ۱۸؍پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ ویں نمبرپر موجود ہے۔  اتوار کی دیر رات ہونےوالے میچ میں یونائٹیڈ نے چیلسی کے میدان اسٹیمفورڈ بریج پر زبردست مقابلہ آرائی کی اور اس  کے کھلاڑیوں پر مسلسل دباؤڈالا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا اور دوسرے ہاف کے آغاز میں یونائٹیڈ کی جانب سے جیڈن سانچو نے شاندار گول کرکے چیلسی پر صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔اس کے بعد چیلسی کے کھلاڑی گول کرنے کیلئے تگ و دو کرتے رہے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ میچ کے ۶۹؍ویں منٹ میں چیلسی کو پنالٹی ملی اور اس کے کھلاڑی جارگنہو نے اسے گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو ۲؍پوائنٹس کے نقصان سے بچا لیا۔میچ کے آخر میں اسکور ایک۔ ایک گول رہا اور یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل دیکھنے کو ملا۔    

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK