Inquilab Logo

مانچسٹر یونائٹیڈ اور ایسٹن ولا کے درمیان مقابلہ برابری پرختم

Updated: July 24, 2022, 9:23 AM IST | London

پری سیزن میچ میں انگلش کلبوں کا میچ ۲۔۲؍گول سے ڈراہوا۔ میٹی کے گول نے یونائٹیڈ کوہار سے بچا لیا

Manchester United and Aston Villa
مانچسٹر یونائٹیڈ اور ایسٹن ولا

 کلب فٹبال کے پری سیزن دوستانہ مقابلے میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور ایسٹن ولا کے درمیان ہونے والا میچ ۲۔۲؍گول سے برابری پرختم ہوا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کو میٹی کیش کے اون گول نے شکست سے بچا لیا۔ دوسری طرف ایسٹن ولا کو بھی انجری ٹائم میں کیلم چیمبرس نے گول کرکے شکست سے بچالیا۔ اب ان دونوں  کا مقابلہ انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں ۵؍نومبر ۲۰۲۲ء کو ہوگا۔ 
 مانچسٹریونائٹیڈ نے سنیچر کو دوستانہ مقابلے میں اچھی شروعات کی اور۲۵؍ویں منٹ میں جیڈن سانچوکے گول سے صفر ۔ایک کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے فرسٹ ہاف میں ہی مانچسٹر یونائٹیڈ کو صفر۔۲؍ کی برتری حاصل ہوگئی تھی اور ایسٹن ولا کے کھلاڑی میٹی کیش نے اپنے گول میں گیند ڈال کر یونائٹیڈ کی مدد کردی۔ فرسٹ ہاف کے اختتام پر اسکور صفر۔۲؍گول رہا۔ 
 میچ کے دوسرے ہا ف میں  ایسٹن ولانے جوابی حملہ شروع کردیا اور اسے جلد ہی کامیابی بھی مل گئی۔ لیون بیلی نے ۴۹؍ویں منٹ میں گول کر کے اسکورایک۔۲؍ کردیا۔ اس کے بعد ایسٹن ولا کو دوسرے گول کیلئے کافی انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران یونائٹیڈکےکھلاڑیو ںنے سوچ لیا تھا کہ انہوںنے میچ جیت لیاہے لیکن میچ کے انجری ٹائم میں ایسٹن ولاکی جانب سے برابری کا گول کیلم چیمبرس نے کیا۔ انہوںنے انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں گول کرکے اسکور ۲۔۲؍ کردیا اور میچ کا اختتام اسی اسکورپر ہوا۔ 
 میچ کے بعدیونائٹیڈ کے  جیڈن سانچو نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن دوسرے ہاف میں ایسٹن ولا کے کھلاڑیوں نے   ہمارے خلاف اچھی حکمت عملی بنائی ۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK