Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی متحدہ عرب امارات منتقلی کا باقاعدہ اعلان

Updated: June 29, 2021, 1:22 PM IST | Agency | New Delhi

بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی نے تصدیق کردی اور کہا : ہم نے آئی سی سی کو اس بات سے مطلع کردیا ہے

Sourav Ganguly. Picture:INN
سوروگنگولی۔تصویر :آئی این این

ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ہندوستان میں نہیں ہوگا  اور اب وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ اس کی تصدیق خود بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے بھی کردی ہے۔   خیال رہے کہ میگا ایونٹ اکتوبر۔نومبر میں منعقد ہونا ہے۔ گنگولی نے ایجنسی کو بتایا’’ہم نے سرکاری طور پر آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے کہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل ہونا چاہئے۔ شیڈول پر کام ہو رہا ہے۔ ماہ کے آغاز میں آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو بتایا تھاکہ یہ فیصلہ کرنے اور مطلع کرنے کے لئے ۴؍ ہفتوں کا وقت دیا گیاہے کہ  آیا ملک میںکووڈ۱۹؍ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مارکی ایونٹ کی میزبانی کرسکتا ہے ، بی سی سی آئی نے اب کورونا بحران کے پیش نظرٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ یواے ای منتقل  کردیا ہے۔   خیال رہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ بھی متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونا ہے۔ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ ستمبر تا اکتوبر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آئی سی سی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا اہتمام کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے میچ ۱۷؍اکتوبر سے شروع ہوسکتے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل۱۴؍ نومبر کو کھیلا جاسکتا ہے۔ آئی سی سی جلد ہی ٹی  ۲۰؍ورلڈ کے مکمل شیڈول کا اعلان کرے گا۔ ساتھ ہی اس کے علاوہ  بی سی سی آئی جلد ہی آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ ۴؍ مئی کو کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب تک آئی پی ایل میں۲۹؍ میچ کھیلے جا چکے ہیں اور۳۱؍ میچ باقی ہیں۔ آئی پی ایل کے فائنل کے بعد کرکٹ کا سب سے بڑا  ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے سابقہ بورڈ کی میٹنگ کے دوران بی سی سی آئی کو۲۸؍ جون تک ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میں آگاہ کرنے کو کہا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK