Inquilab Logo

سب کچھ لٹا کر جوش میں آئے سن رائزرس، آر سی بی کو ہرایا

Updated: October 08, 2021, 1:24 PM IST | Agency

پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی سن رائزرس حیدرآباد نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور کو۴؍رنوں سے شکست دے دی

Bhuvneshwar Kumar.Picture:INN
حیدرآباد کے گیندباز بھونیشور کمار۔۔ تصویر: آئی این این

پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی گزشتہ رات کھیلے جانے والے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف جوش میں نظر آئے۔ کھلاڑیوں نے،خاص طور پر گیند بازوں نے ،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ۴؍رنوں سے دلچسپ جیت سے ہمکنار کردیا۔ اس مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے ۲۰؍اووروں میں ۷؍وکٹ گنوا کر۱۴۱؍ رن بنائے تھے۔جیسن نے ۳۸؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے۵؍چوکوں کی مدد سے ۴۴؍رن بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن نے ۲۹؍گیندوں پر ۴؍چوکوں کی مدد سے ۳۱؍رنوں کی اننگز کھیلی۔بنگلور کےلئے ہرشل پٹیل نے ۳؍وکٹیں حاصل کیں۔اس کے جواب میں آر سی بی کی ٹیم ۱۳۷؍رنوں تک ہی پہنچ سکی۔اس میچ کے ہیرو کپتان ولیمسن رہے جنہوںنے کارآمد اننگز کھیلنے کے علاوہ شاندارکپتانی کا بھی مظاہرہ کیا اور ۲؍کیچ بھی پکڑے  اور ایک بلے باز کو رن آؤٹ بھی کیا۔
کوئی ہاف سنچری نہیں بنی
 پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک بھی بلے باز ہاف سنچری نہیں بنا سکا۔حیدرآباد کےلئے جیسن رائے نے ۴۴؍رن جبکہ آر سی بی کےلئے دیودت پڈیکل نے ۴۱؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ دونوں ہی اپنی ٹیم کے افتتاحی بلے باز تھے۔دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک ہاف سنچری کی شراکت ہوئی۔حیدرآباد کےلئے جیسن اور ولیمسن نے دوسرے وکٹ کےلئے ۵۸؍گیندوں پر ۷۰؍رن جوڑے جبکہ بنگلور کےلئے پڈیکل اور گلین میکسویل نے چوتھے وکٹ کےلئے ۴۴؍گیندوں میں ۵۴؍ رنوں کی پارٹنرشپ نبھائی۔ حیدرآباد کیخلاف بنگلور کی ٹیم ۱۴؍اوور میں ۳؍ وکٹ گنواکر ۹۲؍رن بناتے ہوئے  اچھی پوزیشن میں تھی۔ یہاں سے اسے فتح کیلئے ۳۶؍گیندوں پر ۵۰؍ رنوں کی ضرورت تھی اور اس کے ۷؍بلے باز باقی تھے۔ ۱۵؍واں  اوورپھینکنے کیلئے راشد خان آئے اور ان کی پہلی گیند پر پڈیکل نے رن لینا چاہا لیکن ولیمسن کے تھرو پر میکسویل رن آؤٹ ہوگئے۔میکسویل کے آؤٹ ہونے سے نہ صرف پڈیکل کے ساتھ ان کی اچھی پارٹنرشپ ختم ہوگئی بلکہ آر سی بی کی ٹیم جیت کی راہ سے بھٹک گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK