Inquilab Logo

آئرلینڈ کے خراب موسم میں ہندوستانی ٹیم کے نوجوان چمکنے کیلئے کوشاں

Updated: June 28, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Malahide

آج ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ۲۰؍ مقابلہ۔ آج بھی موسم خراب رہنے کا خدشہ۔ ٹیم انڈیا سیریز میں صفر۔ ایک سے آگے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

منگل کو آئرلینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹی ۲۰؍ میں ہندوستان کو عمران ملک جیسے اپنے نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی اور صاف موسم کی امید ہوگی۔ بارش کے باعث پہلے میچ کو۱۲۔۱۲؍ اوورس تک محدود کر دیا گیا تھا۔ منگل کو بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے جس کا اثر اس میچ پر بھی پڑ سکتا ہے۔ رتوراج گائیکواڈ اتوار کو چوٹ کی وجہ سے بلے بازی نہیں کر سکے تھے اور اگر وہ پوری طرح فٹ نہیں ہوتے ہیں تو ٹیم میں بھی یہی تبدیلی آئے گی۔ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں ایک مضبوط ٹیم میدان میں اترنے والی ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف یہ میچ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا سنہرا موقع ہے۔ تیز گیندباز عمران یقینی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ اتوار کے میچ میں ایک اوور مہنگا پڑنے کی بنیاد پر ان کے کھیل کا اندازہ لگانا درست نہیں ہوگا۔ یہ اننگز کا چھٹا اوور تھا اور ہیری ٹیکٹر نے عمران کی رفتار کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کپتان ہاردک پانڈیا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران پرانی گیند سے بہتر بولنگ کرتے ہیں، اس لئے  انہیں پاور پلے کے بعد موقع دیا گیا۔ بھونیشور کمار دونوں طرف سے گیند کو سوئنگ کرنے کی اپنی مہارت سے آئرلینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں کامیاب رہے۔ اویس خان ڈیتھ اوورس میں توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے اور وہ اس میں بہتری لانا چاہیں گے۔ ہندوستانی گیند بازوں کو ٹی۲۰؍کرکٹ میں اپنی نڈر بلے بازی سے شہرت پانے والے ٹیکٹر کے بلے کو روکنا ہوگا۔ ایک اور شاندار اننگز سے انہیں آئی پی ایل کا معاہدہ مل سکتا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے پہلا میچ ۷؍ وکٹ سے جیتنے کے بعد کہاکہ  `ان کے کچھ شاٹس نظر آرہے تھے۔ آئرلینڈ کے بلے بازوں نے مایوس نہیں کیا لیکن ان کے گیندبازوں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ تیز گیند باز کو فارم تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہندوستانی بلے بازوں نے مطلوبہ سمت میں چوکے اور چھکے لگائے۔ آئرلینڈ جیسی ٹیم کو اکثر ہندوستان جیسی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملتا اور وہ یقینی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ ہاردک اور ہڈا نے آف اسپنر اینڈی میک برائن کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے  اننگز کا آغاز کیا اور اب وہ بہتر ہوم ورک کے ساتھ ان بلے بازوں کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK