Inquilab Logo

مہندرسنگھ دھونی اور شعیب ملک کے مابین کئی معاملوں میں بہت مماثلت ہے: ثانیہ مرزا

Updated: August 26, 2020, 12:31 PM IST | Agency | New Delhi

ٹینس اسٹار نے ملک کیلئے دھونی کی بیش بہا خدمات کی ستائش کرتے ہوئےان کے ملک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کو الوداع کہنے پر گفتگو کی

Sania MIrza. Picture:INN
ثانیہ مرزا۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ملک کے لئے دھونی کی بیش بہا خدمات اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سرکردہ بلے باز اور ان کے شوہر شعیب ملک کے مابین بہت مماثلت  ہے۔ ثانیہ مرزا نے `’اسپورٹس کریڑا ‘کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیسے شعیب ملک ہندوستان کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی پر انہیں ستایاکرتے تھے۔ ثانیہ نے کہا کہ وہ کئی وجوہات کی بنا پر ہندوستان کے خلاف کھیلنا پسند کرتے تھے۔ثانیہ کے بقول ’’ میں ان سے کہا کرتی تھی کہ میں ہمیشہ ہندوستان کی حمایت کروں گی۔ تب شعیب کہتے تھے کہ ہندوستان کے خلاف میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے۔‘‘ ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ملک کے لئے دھونی کی بیش بہا خدمات اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیسے ملک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کو الوداع کہا۔ ثانیہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو انہیں ’کیپٹن کول‘ بناتی ہے وہ ہی انہیں ایم ایس دھونی بناتی ہے کیونکہ دھونی وہ شخص ہیں جس نے نہ صرف اپنے لئے بلکہ ملک کے لئے بھی بہت کچھ حاصل کیا ہے۔
 ثانیہ سے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کا نام لینے کے لئے بھی کہا گیا تھا اور انہوں نے سچن تنڈولکر ، وراٹ کوہلی اور دھونی  کا نام لے کر جواب دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھونی کی شخصیت اور پرسکون مزاج ان کے شوہر شعیب ملک سے بہت ملتا ہے۔دھونی وہ شخص ہیں جو شخصیت کے معاملے میں مجھے اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد دلاتے ہیں ۔ دونوں کا طرز فکر ایک جیسا ہے۔ دونوں خاموش طبیعت اور پرسکون ہیں۔ دونوں میدان میں بہت آرام دہ رہتے ہیں۔ ثانیہ نے کہا کہ دھونی اور ملک کے مابین بہت سی مماثلتیں ہیں۔واضح رہےکہ ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے۲۰۱۰ء  میں شادی کی تھی۔ یہ کھیل دنیا کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ثانیہ مرزا نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ کب سے شعیب ملک کے ساتھ ڈیٹ کر رہی تھیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور شعیب ہندوستان اور پاکستان کے مابین میچ میں کس طرح ایک دوسرے کو چڑایا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کا کرکٹ کریئر بہت اچھا رہا ہے۔ مجھے شعیب پر فخر ہے۔ شعیب موجودہ پاکستان ٹیم میں سب سے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ تاہم انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ لیکن وہ پاکستان کی ٹی۲۰؍ٹیم کے رکن ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK