Inquilab Logo

آج پاکستان، انگلش کرکٹ ٹیم سے لوہا لینے کو تیار

Updated: August 05, 2020, 11:37 AM IST | Agency | Manchester

کو رونا وائرس کے درمیان انگلینڈ اپنی دوسری اورپاکستان پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہا ہے،انگلینڈ کی ٹیم۱۰؍ سال سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے جبکہ ۶؍ سال سے اس نے گھریلومیدانوں پر سیریز نہیں ہاری ہے،اولڈ ٹریفورڈ کی پچ تیز گیندبازوں کیلئے مددگار ،ریکارڈکے حساب سے دونوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع

England cricket team - Pic : INN
سیریز کلین سوئپ کرنے پرانگلینڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی انگلینڈ پاکستان کے خلاف۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بدھ سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر شروع ہونے والے  پہلے میچ  سے گھریلو میدانوں پر گزشتہ ۶؍ برسوں سے جاری نہ ہارنے کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی ۔تاہم اسے اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا کہ اسے گزشتہ۱۰؍ سال سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی نہیں ملی ہے ۔ 
 کو رونا وائرس کے درمیان انگلینڈ اپنی دوسری اورپاکستان  پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہا ہے۔ انگلینڈ کی  ٹیم۱۰؍ سال سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے جبکہ ۶؍ سال سے اس نے گھر میں سیریز نہیں ہاری ہے۔ ایسی صورتحال میں انگلش ٹیم کے پاس ریکارڈ کو بہتر بنانے کا ایک موقع ہے۔
 اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے جولائی۲۰۱۰ء  میں پاکستان کے خلا ف ۱۔۳؍ سے گھریلو ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ تب سے ۱۰؍ سال میں  دونوں کے درمیان  ۴؍ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہے جن میں سے پاکستان نے۲۰۱۲ء اور۲۰۱۵ء میں ۲؍ سیریز جیتی تھیں جو یو اے ای میں منعقد ہوئی تھیں۔ جبکہ انگلینڈ  میں ۲۰۱۶ء اور۲۰۱۸ء  میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دو میچ ڈرا ہوئے تھے۔انگلینڈ۶؍ سال سے اپنے گھر میں ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا ہے۔ اس وقت کے دوران انگلش ٹیم نے۸؍ ڈرا کھیلتے ہوئے۱۲؍ میں سے ۸؍ میں دو طرفہ سیریز جیتی ہیں۔
 انگلینڈ پاکستان کے خلاف اب تک۸۳؍میں سے ۲۵؍ٹیسٹ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان نے ۲۱؍ ٹیسٹ جیتے ہیں اور۳۷؍ میچ ڈرا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے اپنے گھریلومیدانوں پر۵۳؍ میں سے۲۳؍ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دی ہے۔ انگلینڈ۱۲؍ میچوں میں ہارا  ہے جبکہ۱۸؍ ٹیسٹ ڈرا  رہے۔سیریز کے بارے میں بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک۲۵؍ بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ اس دوران انگلینڈ  نے۹؍ سیریز جیتی ہیں جبکہ پاکستان ۸؍ سیریزمیں فاتح رہی ہے۔۸؍سیریز ڈرا  رہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انگلینڈ نے گھریلو میدانوں پر۱۵؍ میں سے۷؍ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دی ہے۔۳؍سیریز ہاری ہے جبکہ ۵؍ ڈرا ہوئیں۔
 پچ اور موسم کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں میچ کے دوران ابر آلود اور بارش کا امکان ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ کی پچ تیز گیندبازوں کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے یہاں بیٹنگ کرنا چاہے گی۔ اس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی کامیابی کی شرح ۳۹ء۵؍ فیصد ہے۔اگر انگلینڈ نے کلین سوئپ کیا تو وہ ایک نمبر حاصل کرلے گا اور۳۴۶؍ پوائنٹ کے ساتھ ٹیسٹ  چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر رہے گا۔
  اسی کے ساتھ ہی اگر پاکستان سیریز ۰۔۳؍ سے جیت جاتا ہے تو اسے دوپوزیشن کا فائدہ ہوگا  اور وہ ۲۶۰؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔جبکہ انگلینڈ کی ٹیم۲۲۶؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آجائے گی۔ ہندوستان۳۶۰؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK