Inquilab Logo

آج باربورا اور انستاسیا میں خطابی مقابلہ

Updated: June 12, 2021, 12:32 PM IST | Agency | Paris

خواتین کے زمرے میں فرینچ اوپن کو نیا چمپئن ملے گا۔ دونوں کھلاڑی پہلی بار گرینڈ سلیم کے فائنل میں کھیلنے والی ہیں

Barbora.Picture:INN
باربورا ۔تصویر :آئی این این

  پہلی مرتبہ رولاگیرو کا سیمی فائنل کھیلنےوالی کھلاڑیوں میں ۳۱؍ویں سیڈ انستاسیا پاؤلیوچینکووا نے تمارا زدانسیک کو جمعرات کو ایک گھنٹے۳۴؍منٹ میں ۵۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر۵۲؍ کوششوں میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم فرینچ اوپن کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جہاں ان کا مقابلہ سنیچر کو پہلی بار فائنل میں پہنچی چیک جمہوریہ کی کھلاڑی باربورا کریجسیکووا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں یونان کی ماریہ سکاریہ کے چیلنج کو ۳؍ گھنٹے ۱۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے  مقابلے میں ۵۔۷، ۴۔۶؍اور ۷۔۹؍ سے قابو کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ کافی جدوجہدوالا رہا۔ کریجسیکووا نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرا سیٹ گنوا دیا لیکن فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے صفر۔۴؍ سے پیچھے ہونے کے بعد شاندار مقابلہ کرتے ہوئے سیٹ کو۶۔۶؍ تک پہنچادیا اور پھر فیصلہ کن سیٹ کو ۷۔۹؍ سے جیت کر پہلی مرتبہ فرینچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ کریجسیکووااس طرح اپنے ۵؍ویں گرینڈ سلیم اہم  ڈرا میں فائنل میں پہنچ گئیں  جب کہ ۲۹؍سالہ پاؤلیوچینکووا پہلی کھلاڑی بنی ہیں جنہوں نے۵۰؍ سے زیادہ گرینڈ سلیم کھیلنے کے بعد اپنے پہلے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے  اپنا پہلا گرینڈ سلیم ۱۵؍ سال کی وائلڈ کارڈ کھلاڑی کے طور پر ومبلڈن۲۰۰۷ء میں کھیلا تھا جہاں وہ پہلے راؤنڈ میں ڈینیل ہانتوکووا سے ہار گئی تھیں اور اس ہفتے انہوں نے اپنے ۵۲؍ ویں گرینڈ سلیم کے  مین ڈرا کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچی سلووینیا کی پہلی کھلاڑی زدانسیک کے خلاف پاؤلیوچینکووا نے پہلا سیٹ ۵۔۷؍ سے جیتا اور دوسرے سیٹ میں اپنے  فارم کوبرقرار رکھتے ہوئے ۳۔۶؍ سےفاتح رہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK