Inquilab Logo

ٹوکیو اولمپک کی کوالیفکیشن کی آخری تاریخ ۲۹؍جون ۲۰۲۱ء

Updated: April 04, 2020, 7:02 AM IST | New Delhi

  ٹوکیو اولمپک۲۰۲۰ء کو۲۰۲۱ء تک ملتوی کئے جانے کے بعد بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اولمپک کے لئے نئی کوالیفکیشن کی آخری تاریخ۲۹؍ جون ۲۰۲۱ء کر دی ہے جبکہ کھیلوں کے اندراج کی آخری تاریخ ۵؍جولائی مقرر ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

  ٹوکیو اولمپک۲۰۲۰ء کو۲۰۲۱ء تک ملتوی کئے جانے کے بعد بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اولمپک کے لئے نئی کوالیفکیشن کی آخری تاریخ۲۹؍ جون ۲۰۲۱ء کر دی ہے جبکہ کھیلوں کے اندراج کی آخری تاریخ ۵؍جولائی مقرر ہے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے تمام قومی اولمپک کمیٹیوں کو بھیجے گئے خط میں اولمپک کوالیفکیشن کیلئے نئی تاریخیں مقررکی ہیں ۔ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کوروناوائرس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے آئی او سی اور میزبان ملک جاپان نے ٹوکیو۲۰۲۰ء کوملتوی کر دیا تھا اور اب اس کا انعقاد اگلے سال ۲۳؍ جولائی سے ۸؍ اگست تک کیا جائے گا۔ نئی نظر ثانی کوالیفکیشن عمل کو کوالیفکیشن ٹاسک فورس نے منظوری دے دی ہے اور اس سے بین الاقوامی کھیل فیڈریشنوں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 آئی او سی نے بتایا کہ نئی کوالیفکیشن کی آخری تاریخ۲۹؍ جون۲۰۲۱ء ہوگی اور بین الاقوامی فیڈریشن اپنی کوالیفکیشن کی آخری مدت طے کر سکتی ہیں لیکن یہ۲۹؍ جون سے پہلے ہونا چاہئے۔ کھیلوں کے اندراج کی آخری تاریخ ۵؍ جولائی رکھی گئی ہے۔ آئی او سی پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ جو کھلاڑی اولمپک کوٹہ حاصل کر چکے ہیں ان کا کوٹہ برقرار رہے گا۔کوالیفکیشن عمل میں ترمیم کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے گی جس سے کھلاڑی اور قومی اولمپک کمیٹی مطمئن ہو سکیں ۔آئی او سی نے کہا کہ کھیل کی تاریخوں اور مقامات کی مکمل تفصیلات ابھی بتا پانا مشکل ہے اور کورونا کے اثرات کم ہونے اور اس سے جڑی سفری پابندی ختم ہونے پر ہی چیزیں واضح ہو پائیں گی۔ آئی او سی نے بتایا کہ کوالیفکیشن عمل کو اپریل کے وسط تک طے کر لیا جائے گا۔
 آئی او سی نے کہاکہ ہم کوالیفکیشن عمل کو اپریل کے وسط تک حتمی شکل دینا چاہتے ہیں اور پھر جیسے جیسے چیزیں آگے بڑھیں گی، کوالیفکیشن عمل کے بارے میں بتایا جائے گا۔ جو کوالیفکیشن ٹورنامنٹ کورونا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں ، انہیں آگے کیا جائے گا۔ جہاں کوٹہ الاٹمنٹ رینکنگ کی بنیاد پر طے کئے جانے ہیں ، اس میں بین الاقوامی فیڈریشنوں کے پاس اپنی نئی رینکنگ وقت کی حد مقرر کرنے کا حق رہے گا۔  آئی او سی نے کہا کہ وہ ایسے فیصلوں کی سنجیدگی کو سمجھتا ہے۔ ایسی صورت میں توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں کھلاڑی گزشتہ ۲۰۲۰ء کی آخری مدت کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے کے قریب تھے اور ان کے مفادات کی حفاظت کرنی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کھلاڑی ہی اتریں ۔ اس میں ۲۰۲۱ء سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کوالیفائی کرنے کا موقع ملے۔آئی او سی نے کہا کہ جو کھلاڑی اولمپک کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں ان کا کوٹہ برقرار رہے گا۔ بین الاقوامی فیڈریشنوں کے پاس عمر اہلیت معیار کو بڑھانے اور کم سے کم عمر کی حد مقرر کرنے کا حق رہے گا۔ کم از کم عمر کی حد ان کھلاڑیوں کے لئے ہے جو جولائی۲۰۲۰ء کیلئے اہل نہیں تھے لیکن۲۰۲۱ء میں کم از کم عمر کی حد کو پورا کرتے ہیں ۔بعض صورتوں میں کوالیفکیشن کوٹہ قومی اولمپک کمیٹی نے حاصل کئے ہیں جبکہ بعض صورتوں میں براہ راست کھلاڑیوں نے کوٹہ حاصل کئے ہیں ۔ ان تمام معاملات میں اولمپک چارٹر کے مطابق متعلقہ قومی اولمپک کمیٹی کو اولمپک کیلئے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا حق رہے گا جو اولمپکس میں اس کی نمائندگی کریں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK