Inquilab Logo

ٹوکیو اولمپک کا انعقاد اگلے سال ۲۳؍جولائی کو ہو سکتا ہے

Updated: March 30, 2020, 11:25 AM IST | Agency | Tokyo

اولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب ۸؍ اگست کو ہو سکتی ہے۔اگلے ہفتے کے آخر تک نئی اور حتمی تاریخوں کا اعلان متوقع

Tokyo Olympics - Pic : INN
ٹوکیو اولمپکس ۔ تصویر : آئی این این

ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین يوشیرو موری نے کہا ہے کہ ۲۰۲۱ء میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لئے اگلے ہفتے کے آخر تک نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اولمپک اگلے سال۲۳؍ جولائی سے شروع ہو سکتے ہیں اور ان کی اختتامی تقریب ۸؍ اگست کو ہو سکتی ہے۔ عالمی وبا بن چکے كورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ٹوکیو اولمپکس کو۲۰۲۱ء  تک ملتوی کر دیا تھا۔
 موری نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کو۲۰۲۱ء کےموسم گرما میں کروایا جانا ہے اور ایسے میں اسے جون سے ستمبر کے درمیان کیا جا سکتا ہے۔ موری نے کہاکہ اگلے ہفتے کے آخر تک اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔ اولمپک کھیلوں کے موسم گرما میں منعقد ہونا ہے اور ہم جون سے ستمبر کے درمیان اسے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ آئی او سی اور جاپان آرگنائزر ٹوکیو اولمپک کے لئے اگلے سال جولائی میں افتتاحی تقریب کی تاریخ طے کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب ۲۳؍ جولائی کو اور اختتامی تقریب ۸؍ اگست کو ہو سکتی ہے جو اولمپک کے اصل پروگرام سے ایک دن پہلے کا  دن ہے۔ ٹوکیو اولمپک کو اس سال ۲۴؍ جولائی سے شروع ہونا تھا اور اس کا اختتام ۹؍ اگست کو ہونا تھا۔اولمپک کے ۱۲۴؍ برس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اولمپک ملتوی کیا گیا ہے۔ اولمپک ملتوی کیا جانا جاپان کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے جس نے اس اولمپک میں۱۲؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK