Inquilab Logo

ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹوٹنہم ٹاپ پوزیشن پر قابض

Updated: November 23, 2020, 11:11 AM IST | Agency | London

ٹوٹنہم فٹبال کلب نے مانچسٹر سٹی کو صفر۔۲ ؍گول سے شکست دے دی۔ ہینگ من سن اور جيوفاني لو سيلسونے میچ میں ایک ایک گول کیا

Tottenham. Picture :INN
ٹوٹنہم۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل )سنیچر رات کی ٹوٹنہم ہاٹسپر نے لیگ کی مضبوط ٹیم مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو صفر۔۲؍ سے شکست دے کر۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس فتح کے ساتھ ہی لندن کا فٹبال کلب لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔جوزے مورنہو کے ٹوٹنہم ہاٹسپر کا منیجر بننے کے بعد پہلی بار ٹیم ٹاپ پوزیشن پر ہے جس کی وجہ سے وہ بہت خوش ہیں۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ۹؍میچو ں میں ۲۰؍پوائنٹس ہوگئے ہیںاور اس نے چیلسی  اور لیسسٹر سٹی کو پیچھے کردیاہے۔ ان دونوں کلب کے ۱۸۔۱۸؍ پوائنٹس ہیں۔ اس فتح کے بعد ٹوٹنہم کے منیجر جوزے مورنہو ٹیم سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے سبھی کھلاڑیوں کی تعریب بھی کی ہے۔ سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں ٹوٹنہم کے کھلاڑیوں نے اپنے میدان پر بہت اچھا مظاہرہ کیا اور حریف منیجر پیپ گارڈیالا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ میچ کے آغاز ہی میں ہنگ من سن نے ۵؍ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ٹنگے این ڈومبلے نے کی۔ ۲۷؍ویں منٹ میں سٹی کے کھلاڑی ائمریک لاپورٹے نے گول کیا تھا جسے رد کردیا گیاجس کی وجہ سے سٹی کے برابری کا خواب چکنا چو ر ہوگیا۔  میچ کا دوسرا ہاف بھی دلچسپ تھا اور اس میں بھی لندن کے کلب نے پوری زور آزمائی کی۔ میچ کے ۶۵؍ویں منٹ میں  جیوفانی سیلسو نے  بہترین گول کرکے ٹیم فتح کو یقینی کردیا۔ سیلسو کی مدد اسٹار کھلاڑی ہیری کین نے کی۔ سٹی کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور میچ کا اسکور صفر۔۲؍ رہا۔  جوزے مورنہو اور پیپ گارڈیالا کے میچ کا جوتصور ہے وہ اس میں نظر آیا اور دونوں منیجرس نے اپنے اپنے کلب کیلئے مضبوط حکمت عملی بنائی  لیکن کامیابی جوزے مورنہو کی ٹیم کو ملی۔ جوزے مورنہو اس سیزن میں اپنی ٹیم سے کافی خوش ہیں کیونکہ اس سیزن میں ٹیم نے اچھی شروعات کی ہے اور وہ ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔  میچ کے بعد ٹوٹنہم کے اسٹار ہیری کین نے کہا  کہ ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں نے اس میچ کیلئے محنت کی تھی اور اس کا ہمیں پھل مل گیا۔انہوں نے کہاکہ دوسرے ہا ف میں ہمیں اور انہیں گول کرنے کے کچھ مواقع ملے تھے لیکن ہم ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ۸؍میچوں ہیری کین نے ہر میچ میں یا تو گول کیا ہے یا پھر اسٹرائیکرس کی مدد کی ہے۔ اس میچ میں بھی انہوں نے سیلسو کی مدد کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK