Inquilab Logo

یوئیفا چمپئن لیگ راؤنڈ ۱۶:ریئل میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی فٹبال کلبوں کو فتح کی امید

Updated: February 24, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Paris

لیگ کے راؤنڈ۱۶؍ میں آج ریئل کا مقابلہ اٹلانٹا فٹبال کلب سے ہوگا۔ سٹی کی ٹیم مونشینگلاڈ باخ کی میزبانی میں کھیلے گی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 بدھ کی رات یوئیفا چمپئن لیگ کے راؤنڈ۱۶؍کے ۲؍میچ کھیلے جائیں گے جن میں اٹلانٹافٹبال کلب اورجرمنی کے  فٹبال کلب مونشینگلاڈ باخ اپنے اپنے میدان پر بالترتیب ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اور مانچسٹر سٹی کی میزبانی کریں گے۔ یہ پہلے مرحلے کا میچ ہوگا۔
 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )کا لیڈر مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اس وقت فارم میں ہے اور اس کے کھلاڑی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔جرمنی میں کورونا معاملات میں اضافہ کے سبب غیرملکی افراد کو ملک میں داخل ہونے کی پابندی ہے اس لئے یہ میچ ہنگری کے بڈاپیسٹ منتقل کیا گیا ہے۔ حالانکہ میزبان کلب مونشینگلاڈ باخ ہی ہوگا۔ اس وقت سٹی کی ٹیم اچھی پوزیشن پر ہے اور اس نے مسلسل ۱۸؍ میچ جیتے ہیں۔  پریمیر لیگ میں منیجر پیپ گارڈیالا کی ٹیم ۱۰؍پوائنٹس کی سبقت لئے ہوئےہے۔ پیپ گارڈیالاکو جب کلب کا منیجر بنایا گیا تھا تو اس وقت انہیں چمپئن لیگ خطاب جیتنے کیلئےمنیجر بنایا گیا تھا اور اس وقت وہ اسی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔سٹی نے مسلسل ۸؍ویں سیزن میں راؤنڈ ۱۶؍ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ دوسری طرف جرمن کلب مونشینگلاڈ باخ ۴۳؍سال کے بعد یوئیفاچمپئن لیگ کے ناک آؤٹ راؤنڈمیں داخلہ لیا ہے۔ اس وقت مونشینگلاڈ باخ کی ٹیم اچھاکھیلنے کی پوری کوشش کرے گی۔ 
 دوسرے میچ میں ریئل میڈرڈکو امید ہے کہ کریم بینزیما فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ وہ لالیگا کے میچ سے قبل زخمی ہوکر باہر ہو گئے تھے اورگزشتہ میچ میں انہوں نےشرکت نہیں کی تھی۔ اس وقت کریم بینزیما ریئل کی جانب سے ٹاپ اسکورر ہیں اورانہوں نے سبھی ٹورنامنٹ میں ۱۷؍گول کئے ہیں۔  ریئل میڈرڈ کے اسٹارکریم بینزیماکی جگہ گزشتہ میچ میں ریئل ویلاڈولڈکے خلاف ماریانو ڈائز کو موقع دیا گیا تھا۔ اس میچ میں کاسیمیروکے گول کی بدولت ٹیم کو کامیابی ملی تھی۔ ٹیم کے کوچ زین الدین زیدان ڈائز کی جگہ ہیوگو ڈیورو کو موقع دے سکتے ہیں۔ اٹلانٹا کے خلاف میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس شرکت نہیں کرپائیں گے۔  ریئل کے منیجر زیدان نے بھی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ ہیں اور اس کی  حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔  
 دوسری طرف اٹلی کے فٹبال کلب اٹلانٹا نے سیری اے کے میچ میں نیپولی کے مضبوط کلب کو ۲۔۴؍ سے شکست دی تھی اور اس کی کوشش ہو گی کہ وہ لالیگامیں جدوجہد کرنے والی ٹیم کو شکست دے کر پہلے مرحلے کے میچ میں کامیابی حاصل کرلے۔فتح کیلئے  اٹلانٹا اپنی طرف سے پوری کوشش کرےگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK