Inquilab Logo

ممبئی انڈینس پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی فتح میں وینکٹیش ایّر کا اہم رول

Updated: September 25, 2021, 1:35 PM IST | Agency | Abu Dhabi

کولکاتانائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی ٹیم آئی پی ایل ۱۴؍کے پہلے مرحلے میں اچھی حالت میں نہیں تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دوسرے مرحلے میں ایک نئی حکمت عملی اپنائی اور ایک نئے اوپنر وینکٹیش ایّر کو شامل کیا۔

KKRK Ventiksh Air and Rahul Tripathi running for the run.Picture:INN
کے کے آرکے وینٹیکش ایّر اور راہل ترپاٹھی رن کیلئے دوڑتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

کولکاتانائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی ٹیم آئی پی ایل ۱۴؍کے پہلے مرحلے میں اچھی حالت میں نہیں تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دوسرے مرحلے میں ایک نئی حکمت عملی اپنائی اور ایک نئے اوپنر وینکٹیش ایّر کو شامل کیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے رائل چیلنجرز بنگلور اور اب ممبئی انڈینس کے خلاف آخری میچ میں ٹیم کو جارحانہ آغازفراہم کر کے  اپنی حکمت عملی کو کامیاب ثابت کیاہے۔ انہوں نے ٹیم کی شکل بدل دی اور اپنی اچھی کارکردگی کے ساتھ دوسرے مرحلے میں کولکاتا کی ٹیم کا بیٹنگ آرڈر بھی بدل دیاہے ۔ وینکٹیش (۵۳؍رن) اور راہل ترپاٹھی (ناٹ آؤٹ۷۴؍رن) کی مدد سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے جمعرات کو ابوظہبی میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کو۷؍ وکٹ سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۵؍ رن بنائے۔ممبئی کیلئے صرف کوئنٹن ڈی کاک (۵۵ ؍ رن) اور کپتان روہت شرما (۳۳؍ رن) نے کسی حد تک کریز پر رہنے میں کامیابی حاصل کی۔ جواب میں کولکاتا نے۱۵ء۱؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۹؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اوپننگ بیٹنگ میں کئی تجربات: ہدف کے تعاقب میں کے کے آر کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور شبھ من گل۱۳؍ رن بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔ لیکن اس کا وینکٹیش پر کوئی اثر نہیں ہوا اور  وہ جارحانہ انداز میں کھیلتے رہے  جبکہ راہل شروع میں اپنی اننگز کو اچھی شروعات فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ کے کے آر نے اس سیزن سے پہلے اوپننگ میں کئی تجربات کیے تھے۔ سنیل نارائن ، راہل ترپاٹھی اور نتیش رانا کو آزمایا گیا لیکن یہ کارگر ثابت نہیں ہوا۔ اب کے کے آر نے وینکٹیش اور گل سے اننگزکاآغاز کیا جو اب تک دوسرے مرحلے میں کامیاب ثابت ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK