Inquilab Logo

روم اوپن میں ۱۸؍سالہ موسیتی کے ہاتھوں تجربہ کار واورِنکا کی شکست

Updated: September 17, 2020, 12:12 PM IST | Agency | Rome

اطالوی کھلاڑی موسیتی نے سوئس کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ۲؍سیٹوں میں ہراکر باہرکردیا

Lorenzo Musetti . Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

تین؍بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئزرلینڈ کی اسٹانسلاس واورِنکا روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹلی کے۱۸؍ سالہ کھلاڑی لورینزو موسیتی سے مسلسل سیٹوں میں ہارکر باہر ہوگئے ۔مقامی نوجوان ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیتی نے اٹالین اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں واورِنکا کوصفر۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ موسیتی نے ۳؍بار کے گرینڈ سلیم فاتح واورِنکا کے ہر شاٹ کا جواب دیا۔ موسیتی اے ٹی پی ٹور میں کامیابی حاصل  کرنے والے۲۰۰۲ء میں پیدا ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واورنکا یو ایس اوپن نہیں کھیلے تھے۔ موسیتی  ۲۰۱۸ءیو ایس اوپن جونیئر فائنلز میں رنر اپ تھے اور انہوں نے ۲۰۱۹ء میں آسٹریلیائی اوپن جونیئر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اٹالین وائلڈ کارڈ ہولڈر سالاٹوور کیرو نے امریکی کوالیفائر  سینڈگرین کو شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ سربیا کے مضبوط کھلاڑی  نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی موسیتی کا مقابلہ کیئی  نشیکوری سے ہوگا جو کورونا مثبت ہونے کے بعد یو ایس اوپن نہیں کھیل سکے تھے۔خواتین کے زمرے  میں کترینہ سنیاکووا نے ۳؍ بار کی گرینڈ سلیم  چمپئن انجلیک کربر کو۳۔۶، ۱۔۶؍سے شکست دی۔ اسی دوران۱۶؍سالہ امریکی کوکو گف نے اونس جبیئر کو۴۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK