Inquilab Logo

اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے والے وکاس فائنل میں

Updated: March 11, 2020, 11:42 AM IST | Agency | Amman

وکاس نے فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ چاندی کا تمغہ یقینی کر لیا ۔ہندوستان نے ۸؍ اولمپک کوٹہ حاصل کرنے کی اپنی بہترین کارکردگی کی برابری کر لی

Indian Boxer Vikas Krishan - Pic : PTI
ہندوستانی باکسر وکاس کرشن (سرخ لباس میں ) اپنے حریف پر مکے برساتے ہوئے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ہندوستانی باکسر وکاس کرشن (۶۹؍ کلوگرام)  یہاں منگل کو اپنی شاندار کامیابی کے بعد فائنل میں داخل ہوگئے  ہیں جبکہ عالمی نمبر ایک امیت پنگھل (۵۲؍ کلوگرام) اور لولینا بورگوہین (۶۹؍ کلوگرام) ایشین اولمپک کوالیفائرس میں کانسہ کے تمغے جیت لئے ہیں ۔کرشن ، پنگھل اور لولینا نے پہلے ہی سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر کے  اولمپک کھیلوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنا لیا ہے ۔
 کرشن  نے فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ کم از کم چاندی کے تمغے کو یقینی کر لیا ہے۔ انہوں نے  قزاخستان کے دو مرتبہ عالمی مقابلوں میں دوسری مرتبہ کانسہ کا تمغہ جیتنے والے   دوسری سیڈ ابالیخان ژوسوپو کے خلاف۲۔۳؍سے کامیابی حاصل کی۔۲۸؍سالہ ہندوستانی باکسر کا مقابلہ اب بدھ کو فائنل میں اردن کے  ایشاہ حسین سے ہوگا۔اس سے پہلے  عالمی نقرئی تمغہ فاتح  اور ٹاپ سیڈ پنگھل چین کے جیانگوان ہو کے خلاف ۳۔۲؍ کے فرق سے شکست سے دو چار ہوئے تھے ۔ایک دیگر مقابلے میں  دو مرتبہ کی عالمی کانسہ کا  تمغہ فاتح  اور دوسری سیڈیافتہ  بورگوہن کو تیسری سیڈیافتہ اور۲۰۱۸ء کی عالمی چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کے ہانگ گو سے ایک متفقہ فیصلہ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ 
 اس کے ساتھ  ہندوستان کے ۸؍ باکسر نے ایشیا/ اوشیانا اولمپکس کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہونے اور اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ حاصل کر کے اپنی بہترین کارکردگی کی برابری کر لی ہے۔ ہندوستان نے۲۰۱۲ء کے لندن اولمپکس میں ۸؍ کوٹہ مقام حاصل کرنے کی اپنی بہترین کارکردگی کی برابری کر لی ہے۔
  ہندوستان نے۲۰۱۶ء کے گزشتہ ریو اولمپک میں ۶؍ کوٹہ مقام حاصل کئے تھے۔۶؍ بار کی عالمی   چمپئن ایم سی میری کوم (۵۱؍ کلوگرام)، عالمی چمپئن شپ کے سلور میڈل فاتح امیت پنگھل (۵۲)، دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ وکاس کرشن (۶۹)، ایشیائی چمپئن شپ کی طلائی تمغہ فاتح پوجا رانی  (۷۵)، لولينا بورگوهین (۶۹ )، سمرنجيت کور (۶۰)، اشیش کمار (۷۵) اور ستیش کمار (۹۱؍ کلوگرام پلس) نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور اولمپک کوٹہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ لندن اولمپک کی کانسے کا تمغہ فاتح میری کوم نے پیر کو کوارٹر فائنل میں فلپائن کے آئرش میگنو کوصفر۔۵؍ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی جہاں ان کا مقابلہ چین کی یوآن چانگ سے ہوگا۔ میری کوم کا یہ دوسرا اولمپک ہو گا ۔
 امیت پنگھل نے۵۲؍ کلوگرام زمرے میں فلپائن کے کارلو پالم کوایک۔۴؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ چین کے ہوجن جيانگان سے ہوگا۔ سمرنجيت کور (۶۰)نے منگولیا کی نامن مونخور کوصفر۔۵؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سمرن کا سیمی فائنل میں چینی تائی پے کی شه یی وو سے مقابلہ ہوگا۔عالمی چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ فاتح منیش کوشک کو۶۳؍کلوگرام میں نزدیکی مقابلے میں منگولیا کے چنجورگ باتارسكھ سے  ۲۔۳؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منیش ابھی  کوٹہ کے لئے مقابلے سے مکمل طور پر باہر نہیں ہوئے ہیں اور انہیں ایک اور موقع ملے گا۔
 منیش کا۱۱؍ مارچ کو باکس آف باؤٹ میں آسٹریلیا کے ہیریسن گارساڈ سے مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے کو جیتنے پر منیش کو کوٹہ مل جائے گا۔ یہی صورتحال سچن کمار (۸۱) کی بھی ہے جو کوارٹر فائنل میں ہار چکے ہیں لیکن انہیں باکس آف  باؤٹ  لڑنے کا موقع ملے گا اور اس مقابلے کو جیتنے پر سچن کو اولمپک کوٹہ مل جائے گا۔خواتین کے زمرے میں سابق نوجوان عالمی چمپئن ساکشی کو۵۷؍ کلوگرام کلاس کے کوارٹر فائنل میں کوریا کی اے جی رخا سے صفر۔۵؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس ٹورنامنٹ میں ان کی مہم ختم ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK