Inquilab Logo

وراٹ اورروہت کو پہلے ٹیسٹ کیلئے آرام، رہانے کپتان

Updated: November 13, 2021, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

چیتشور پجارا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔رشبھ پنت، محمد سمیع اور جسپریت بمراہ کو بھی آرام دیا گیا

Ajinkya Rahane.Picture:INN
اجنکیا رہانے۔ تصویر: آئی این این

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اجنکیا رہانے پہلے ٹیسٹ میں کپتان ہوں گے جب کہ چیتشور پجارا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ ٹی ۲۰؍ کے نئے مقررکردہ کپتان روہت شرما کو پوری سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے ہی ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ رہے رشبھ پنت، محمد سمیع اور جسپریت بمراہ کو بھی آرام دیا گیا ہے۔ حالانکہ روی چندرن اشون اور لوکیش راہل ٹیم میں برقرار ہیں۔ اگر  نئے چہروں کی بات کریں تو تیز گیندباز پرسدھ کرشنا اور وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت، شریس ایّرکے ساتھ ٹیم میں آئے ہیں۔ انگلینڈ سیریز میں  بعد میں ٹیم میں شامل ہونے والے سوریہ کمار یادو اور پرتھوی شا کا نام اس ٹیم میں نہیں ہے۔ روہت شرما کی جگہ، مینک اگروال اور شبھمن گل دونوں کو اوپننگ میں راہل کا ساتھ دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسپن بولرس میں جینت یادو کی واپسی ہوئی ہے جو رویندر جڈیجا، اشون اور اکشر پٹیل کے ساتھ اسپن گیندبازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ٹیم میں تجربہ کار تیز گیندبازایشانت شرما، امیش یادو، محمد سراج کے ساتھ پرسدھ کرشنا کا بھی نام ہے۔ دورۂ انگلینڈ  پر گیند اور بلے دونوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاردل ٹھاکر کانام اس فہرست سے غائب ہےجس سے سبھی کو تشویش ہے۔ دوسری جانب حیران کن طور پر ہنوما وہاری جو کہ پچھلے کچھ برسوں سے مڈل آرڈر کا حصہ ہیں، بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ کرک انفو سمجھتا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے جنوبی افریقہ دورے کے لیے انڈیا اے کا حصہ ہوں گے۔ تاہم ان کا نام جنوبی افریقہ جانے والی انڈیا اے ٹیم میں ابھی تک جوڑانہیں گیا ہے۔ وہاری فی الحال حیدرآباد کے لئے سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK