Inquilab Logo

کوہلی اورگل کی دَمدارسنچری،لنکا کیخلاف ہندوستان کی شاندارفتح

Updated: January 16, 2023, 1:26 PM IST | Thiruvananthapuram

کوہلی نے یکروزہ فارمیٹ میں ۴۶؍واں سیکڑہ بنایا۔ ٹیم انڈیا نے ۳۱۷؍رن سے میچ جیت لیا ۔ محمد سراج اورمحمد سمیع کی خطرناک گیندبازی

photo;INN
تصویر :آئی این این

فارم میں لوٹنے  والے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی خطرناک بلے بازی(ناٹ آؤٹ ۱۶۶؍رن) اور نوجوان شبھمن گل (۱۱۶؍رن)کی شاندار سنچری کی بدولت اتوار کو یہاں تیسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف ۳۹۰؍رن کا ہمالیائی اسکور بنالیا۔اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم محمد سمیع اور محمد سراج  کے سامنے ٹک نہ سکی اور۲۲؍اوور میں ۷۳؍رن بناکر پویلین لوٹ گئی۔ہندوستان نے ۳۱۷؍رن سے شاندار کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی یکروزہ سیریز میں سری لنکاکا ۰۔۳؍سے صفایا کر دیا۔ محمد سراج اور محمد سمیع نے اس میچ میںخطرناک گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ سراج نے ۳۲؍رن دے کر۴؍وکٹ اور محمد سمیع نے ۲۰؍رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے۔محمد سراج نے میچ میں ایک رن آؤٹ بھی کیا۔ کلدیپ یادو کو بھی ۲؍ وکٹ ملے۔ سری لنکا کی جانب سے نووانیدو فرنانڈو نے سب سے زیادہ ۱۹؍رن بنائے۔انجری کے سبب آشین بندارا میدان پر بلے بازی کیلئے نہیں آسکے۔
 کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں۴۶؍ویں بار۱۰۰؍رن کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے صرف ۱۱۰؍ گیندوں پر۱۳؍چوکوں اور۸؍چھکوں کی مدد سے۱۶۶؍رن بنائے۔وراٹ کوہلی نےسری لنکا کے تجربہ کار مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  انہوں نے اس میچ سے قبل۲۶۷؍ ون ڈے میچوں میں۱۲۵۸۸؍ رن بنائے تھے۔
   اپنی دوسری سنچری بنانے والے شبھمن گل نے۹۷؍ گیندوں پر۱۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۱۱۶؍ رن کی عمدہ  اننگز کھیلی۔  روہت شرمانے ۴۲؍رن بنائے۔ شریس ایّر نے تیزی سے ۳۸؍رن بنائے۔ کے ایل راہل ناکام رہے اور ۷؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ سوریہ کمار یادو ۴؍رن پر پویلین لوٹ گئے۔ اکشر پٹیل ۲؍رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK