Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ درجہ بندی میں وراٹ کوہلی چوتھے پائیدان پر قابض

Updated: September 16, 2021, 12:11 PM IST | Agency | Dubai

ٹیم انڈیا کے کپتان کو ایک پائیدان کی ترقی ملی۔ گیندبازوں میں تبریز شمسی ٹاپ پوزیشن پر ۔بلے باز ملان نمبروَن

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی سیریز کے اختتام کے بعد جاری ہونے والی آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی۲۰؍ بلے بازوں کی درجہ بندی میں ترقی حاصل کی ہے۔ ڈی کوک اپنے کریئر کی بہترین رینکنگ میں ۸؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے یہ سیریز صفر۔۳؍ سے جیت لی۔ ہندوستانی بلے بازوں کے بارے میں بات چیت کریں تو وراٹ کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کے ایل راہل چھٹے نمبر پر ہیں۔ یہ دونوں بلے بازہندوستان کے ٹاپ۱۰؍ ٹی۲۰؍ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ٹی ۲۰؍گیندبازوں کی بات کریں تو تبریز شمسی پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ سری لنکا کے واہندو ڈی سلوا دوسری پوزیشن پر ہیں۔ ڈیوڈ ملان نمبر ون ٹی۲۰؍ بلے باز کی پوزیشن پر قائم  ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ایک مقام کی  بہتری کی ہے اور وہ ۵؍ویں سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کون وے ۵؍ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ روہت شرما تازہ ترین ٹی۲۰؍رینکنگ میں ۲۱؍ ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ شکھر دھون۳۰؍ ویں پوزیشن پر ہیں۔ یہ ۴؍ ہندوستانی بلے باز ٹاپ ۳۰؍ میں شامل ہیں۔ گیندبازوںمیں کوئی بھی  ہندوستانی ٹاپ۱۰  میں شامل نہیں ہے۔ ٹی ۲۰؍میں ہندوستان کیلئے بہترین درجہ بندی بھونیشور کمار کی ہے جو۱۲؍ ویں پوزیشن پر ہیں۔ کوئنٹن ڈی کوک ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز  میں ۱۵۳؍ رن بناکر ٹاپ اسکورر رہنے کے بعد رینکنگ میں۴؍مقام کے فائدے سے ۸؍ویں نمبرپر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK